تہران(آن لائن) ایران اور شام نے بجلی کے شعبے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں،ایرانی وزیر برائے توانائی رضا اردکانیان اور ان کے شامی ہم منصب محمد زہیر خربوطلی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ایرانی وزیر توانائی رضا اردکانیان نے معاہدے کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں کہا کہ یہ معاہدہ بجلی کے
شعبے میں باہمی تعاون کیلئے ایک جامع فریم ورک تشکیل دیتا ہے۔اردکانیان نے شام کو ایرانی سائنس و ٹیکنالوجی کی منتقلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں سمیت پاور پلانٹ، ٹرانسمشن لائنوں کی تعمیر، شامی پاور گرڈ کے نقصان کی کمی کو پورا کرنے اور عراق کے راستے بجلی کی منتقلی کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔