جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

 تین دن سپریم کورٹ میں کیا ہوتارہا؟آرمی چیف پی ٹی آئی کے نہیں پورے ملک کے ہیں،ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور فوج پاکستان تحریک انصاف کے نہیں ہیں۔حکومت فوج کے پیچھے چھپنے سے گریز کرے،حکومت ملک کوتجربوں کی بنیادپرچلارہی ہے، 100سے زائدسینئرافسران کاتبادلہ کیا، ہرناکامی کاالزام افسروں پرلگایاجاتاہے،قصورافسران کانہیں وزیراعظم کاہے، تین دن سپریم کورٹ حکومت کی غلطیاں ٹھیک کرتی رہی۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاحکومت ملک کوتجربوں کی بنیادپرچلارہی ہے۔ حکومت نے100سے زائدسینئرافسران کاتبادلہ کیا۔حکومت کوسمجھ نہیں آرہی ملک کیسے چلاناہے۔احسن اقبال نے کہا ڈرائیوراناڑی ہوگاتوپھریہی حال ہوگا، ہرناکامی کاالزام افسروں پرلگایاجاتاہے۔ قصورافسران کانہیں وزیراعظم کاہے۔3دن سپریم کورٹ حکومت کی غلطیاں ٹھیک کرتی رہی۔احسن اقبال نے کہا وزیراعظم نے اقتصادی اورقانونی ٹیم کوشاباش دی کیا انہوں نے مہنگائی میں اضافہ کرنے پر ٹیم کو شاباش دی ہے؟ 10 لاکھ سے زائد لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاہماری برآمدات میں 5فیصد بھی اضافہ نہیں ہوا۔ترقی کی شرح 2 فیصدہوگئی اوروزیراعظم مبارکباددے رہے ہیں۔ حکومت نے معیشت کوجنوبی ایشیاکی سست ترین معیشت بنادیا۔سابق حکومت میں پاکستان کی کرنسی ایشیامیں مضبوط تھی لیکن آج پاکستان کاروپیہ کمزورترین ہے۔احسن اقبال نے کہا بجلی کی قیمت میں اضافے سے بجلی چوری میں اضافہ ہوگا۔ حکومت نے ایک سال میں چوتھی بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے۔آج سرکاری دفاتر میں بے انتہا کرپشن ہورہی ہے اورموجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو نیند کیسے آجاتی ہے؟کتنے دورے کئے وزیراعظم یا وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے کیلئے۔انہوں نے کہاشاہ محمود قریشی ملتان میں مریدوں کے سامنے کھڑے ہو کر بس بیان جاری کر دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…