بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زرداری کی بارگین کا نتیجہ کب سامنے آئیگا؟آرمی چیف سے متعلق قانون سازی کتنے عرصے میں ہوجائیگی؟شیخ رشید نے بڑے دعوے کرد ئیے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں نے بھی اس معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ،آرمی چیف کی مدت میں توسیع چھ مہینے نہیں بلکہ چھ ہفتوں میں ہو جائے گی۔

ایک رائے ہے کہ یہ کام ایکٹ کے ذریعے سادہ اکثریت سے ہو سکتا ہے لیکن اگر آئین میں ترمیم کی بھی ضرورت ہوئی تو یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار واضح اکثریت سے پاس ہو گی ،آرمی چیف کو تین سال مل گئے ہیں اور ہمارے بھی تین سال باقی ہیں ،آصف زرداری کی بارگین کا مارچ تک نتیجہ نکل آئے گا ، اس کے بعد تازہ کیس آ جائیں گے اور پرانے اپنی موت آپ مر جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتار پور راہداری کے ذریعے بھارت کو ایسا زخم لگایا ہے جسے وہ ساری زندگی یاد رکھے گا ۔ اس اقدام سے سکھوں کے دلوں میں پاکستان کے لئے جذبات اور خوش دلی کی فضاء پیدا ہوئی ہے ۔ افغانستان میںامن کوبہتر بنایا گیا جس کا کریڈٹ بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے ، افغان کسی قیمت پر باڑ لگانے کی اجازت دینے کیلئے تیار نہیں تھے لیکن پھر انہوں نے باڑ لگانے کی اجازت دی ، چین سے تاریخی تعلقات بنائے اور آئندہ چند روز تک ایم ایل ون کا آغاز ہونے جارہا ہے ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ااور ایران سے نئے تعلقات کا سگ بنیا د رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جمہوریت کی کامیابی کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کے شانہ بشانہ ہیں ۔

آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے لئے چھ ماہ کی مدت دی گئی ہے لیکن اس کا چھ ہفتوں میں فیصلہ ہوگا اور اس حوالے سے پیدا کیا گیا ہیجان دم توڑ گیا ہے ۔ انہوں نے شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے حوالے سے لکھے گئے خط کے سوال کے جواب میں کہا کہ چلیں شہباز شریف کو بھی عمران خان کو خط لکھنے کی عادت پڑنا شروع ہو گئی ہے ، بیمار نواز شریف ہیں اور لندن میں چھٹیاں شہباز شریف منا رہے ہیں۔

جب شہباز شریف ہیٹ کے ساتھ لندن جائے تو مجھے ڈر لگتا ہے کہ یہ کوئی نہ کوئی کارروائی ڈالے گا اور تھوڑے عرصے بعد یہ سامنے آ جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ لندن میں چاقو بردار کا معاملہ کہیں ہوا اور اسے کہاں جوڑ دیا گیا کیا خبروں کی اتنی اداسی او رقحط پڑ گیا ہے ۔ میں نے تو کئی ماہ پہلے کہا تھاکہ نواز شریف کو جانے دیں اور ہمارا وقت سکھ سے گزرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی پلی بارگین کا بھی مارچ تک نتیجہ نکل آئے گا ۔

پھر تازہ کیس آ جائیں گے او رپرانی اپنی موت آپ مر جائیں گے ۔ آرمی چیف کو تین سال مل گئے ہیں اور ہمارے بھی تین سال باقی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کھلی چھوٹ دیدی ہے اور وہ جمعہ جمعہ کھیلتے رہیں ، وہ جس دن بھی جلسہ کریں سمجھیں اس دن جمعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم اہل قانون دان ہیں اور غلطی ان کی طرف سے نہیں ہوئی اوریہ تاثر غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد عمران خان نے بڑی تبدیلیاں کی ہیں ۔

ذوالفقار بھٹو نے اپنے دور میں جوڈو کراٹے اور بنکاک کے شعلے چلائے لیکن عمران خان نے تو بغداد کی راتیں بھی چلا دی ہیں ۔ انہوں نے پنجاب میں بیورو کریسی اور پولیس افسران کی تبدیلی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ لوگوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار نہیں کیا ، میرے بھی تحفظات ہیں ۔ یہاں امن و امان او رمہنگائی کا مسئلہ ہے ، عثمان بزدار نے سیکھ لیا ہے او راب وہ مسائل حل کریں گے ۔

پنجاب میں ٹیم عثمان بزدار کے انڈر ہی کھیلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ساری قو م چین اور سی پیک کے ساتھ ہے او راس حوالے سے حالیہ دنوں میں جو باتیں سامنے آئیں وہ بین الاقوامی سازش تھی لیکن اسے ناکام بنایا گیا ہے ۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ چین کی دوستی کو پس پشت ڈالا جا سکتا ہے تو وہ عقل کا اندھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ یونینز کی مکمل حمایت کرتا ہوں کیونکہ پابندی کی و جہ سے میرے جیسے لولے لنگڑے سیاستدان رہ گئے ہیں ، طلبہ یونینز کی سر گرمیوں سے نئے لیڈر سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے حوالے سے کہا کہ 18ویں ترمیم موجود ہے ، ایک رائے ہے کہ یہ معاملہ ایکٹ کے ذریعے سادہ اکثریت سے حل ہو جائے گا لیکن اگر آئین میں ترمیم بھی لانا پڑی تو یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار واضح اکثریت سے پاس ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…