جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے بعد مریم نواز کی بھی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل، باہر بھیجنے کیلئے کیا جواز بنایا گیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے بعد اب مریم نواز کے جانے کی بھی تیاریاں مکمل ہیں، اس بات کا انکشاف معروف اینکر نادیہ مرزا نے کیا، انہوں نے کہا کہ مریم نوازملک سے جانے والی ہیں، ان کی لندن روانگی کے لئے ماحول بنایا جا رہا ہے۔ نادیہ مرزا نے کہا کہ اس کا اندازہ حال میں بنائے گئے ماحول سے لگایاجا سکتا ہے، جب نواز شریف باہر گئے تو اس وقت ان کے ڈاکٹر عدنان بہت متحرک تھے،

نواز شریف کی شدید بیماری کے ٹویٹس کئے گئے، نادیہ مرزا نے کہا کہ اس پر حکومتی ٹیم بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئی کہ میاں نواز شریف واقعی بہت بیمار ہیں، نادیہ مرزا کے مطابق حسین نواز نے کہا کہ میاں نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین ہونا ہے جو بون میرو ٹیسٹ ہوتا ہے، نادیہ مرزا نے کہا کہ انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر نوازشریف کے بون میروٹیسٹ کے لئے بون میروٹرانسپلانٹ کرنے کی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز بون میرو کے لیے امریکہ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ کے لیے ایسا ڈونر درکار ہو گا جس کا خون میچ کر سکے، اس ٹیسٹ کو ایم آر ڈی کا نام دیاجاتا ہے۔ نادیہ مرزا نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ ڈونر ڈھونڈا جائے گا اور یہ ڈونر مریم نوازہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں مریم نوازنے پاسپورٹ بحال کرنے کے لئے درخواست بھی دے دی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجوہات کی تشخیص کے لیے ڈاکٹروں کی تجویز پر ان کا پی ای ٹی اسکین کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ لندن برج ہسپتال میں گائز کیئر سینٹر میں نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین ہوا۔ ڈاکٹر عدنان شیخ نے کہا کہ تھرمبوسائٹو پینیا کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے یہ اہم ترین ٹیسٹس میں سے ہے۔گزشتہ ہفتے ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ پی ای ٹی اسکین سے نواز شریف کے پلیٹلٹس کی تعداد میں کمی کی وجوہات واضح طور پر معلوم ہوں گی جس کے بعد ان کی ہارٹ سرجری کی جائے گی۔

پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی (پی ای ٹی) اسکین ایک امیجنگ ٹیسٹ ہے جس کے ذریعے ڈاکٹرز بیماری کی تشخیص کے لیے مریض کے جسم کا تھری ڈائیمینشنل اسکین کرتے ہیں۔ اسکین میں ریڈیو ایکٹو ٹریسرز پر مبنی خصوصی ڈائی استعمال کی جاتی ہے جسے مریض کے جسم میں سانس یا انجیکشن کے ذریعے داخل کیا جاتا ہے۔خون کے بہاؤ، آکسیجن کی مقدار، اعضا یا ٹشوز کی کارکردگی جانچنے کے لیے پی ای ٹی اسکین کی تجویز دے سکتے ہیں تاہم پی ای ٹی اسکین

عموماً کینسر کی تشخیص کے لیے کیا جاتا ہے  جبکہ ڈاکٹرز جسم کے ٹشوز میں سوزش کا پتہ لگانے کے لیے بھی تجویز کرتے ہیں۔گزشتہ روز نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بون میرو ٹیسٹ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ انہیں امریکا کے ایک معیاری ہسپتال لے جانا پڑے گا تاکہ ان کی دیگر بیماریوں کا علاج ہوسکے۔ حسین نواز نے کہا تھا کہ میں نے نواز شریف سے متعدد مرتبہ اس حوالے سے بات کی لیکن ان کے لیے ابھی فیصلہ کرنا قبل از وقت ہے کیونکہ لندن میں اب بھی ان کے ٹیسٹ جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…