جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ہمارے ہاں روایت ہے اقتدار میں ہوں تو جمہوریت ورنہ جمہوریت ختم،  حقیقی تبدیلی کیلئے کیا کرنا ہوگا؟اسد عمرکھل کر بول پڑے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں روایت یہ ہے کہ اقتدار میں ہوں تو جمہوریت اقتدار سے نکل جائیں تو جمہوریت ختم ہوگئی، حقیقی تبدیلی کیلئے سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی، عوام کی زندگی میں بہتری لانے کی جدو جہد جاری رہے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبی بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب ہے کہ لوگوں کو ان کے حقوق ملیں۔ انہوں نے کہاکہ حقیقی تبدیلی کیلئے سوچ میں

تبدیلی لانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان وزیراعظم اور تحریک انصاف کی حکومت ہے، عوام کی زندگی میں بہتری لانے کی جدو جہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی عوام کی زندگی میں بہتری نظر آنا بھی شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں روایت یہ ہے کہ میں اقتدار میں ہوں تو جمہوریت، اور اقتدار سے نکل گیا تو جمہوریت ختم ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ کچھ وزیر شکایت بھی کرتے ہیں کہ وہ ہر ہفتے کہاں سے عوامی زندگی میں بہتری کی رپورٹ لاکر پیش کریں؟۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…