ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کافیصلہ،وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس،بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو وفاق،پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک مافیا کو مایوسی،ملکی اداروں میں تصادم چاہنے والوں کو شکست ہوئی، اپنا پیسا بچانے والے اِس مافیا کو آئندہ بھی مایوسی ہوگی۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی ٹیم نے ترجمانوں کو عدالتی فیصلے اور کارروائی پر بریفنگ دی اور عدلیہ کے کردار کی تعریف کی گئی۔وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ فیصلہ وفاق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے،عدالت نے آئندہ کیلئے بھی رہنمائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے اس طرح کے سوالات کبھی سامنے نہیں آئے لہٰذا عدالت اور قانون کی رہنمائی میں آئندہ کیلئے قانون سازی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مافیا کو مایوسی اور ملکی اداروں میں تصادم چاہنے والوں کو شکست ہوئی، اپنا پیسا بچانے والے اِس مافیا کو آئندہ بھی مایوسی ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ترجمانوں کو فارن فنڈنگ کیس پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قانونی ٹیم پر تحفظات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے، جمہوریت میں اختلاف ہوتا ہے۔وزیراعظم نے قانونی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ قانونی ٹیم نے عدالت عظمیٰ کو مطمئن کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور عدالتی فیصلہ قانونی ٹیم کی کامیابی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…