جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ارد ن کی شہزادی سارا زید کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، نادار اور کمزور طبقات کیلئے شاندار اعلان

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)زچہ و بچہ کی خوراک سے متعلقہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی خصوصی مشیر اور اردن کی شہزادی سارہ زید وزارت خارجہ پہنچیں تو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیابعد ازاں شہزادی سارہ زید نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ سے ملاقات کی۔دوران ملاقات ملک میں نادار اور کمزور طبقات کے خوراک اور آبی تحفظ سے متعلق

امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت زچہ و بچہ کی متوازن خوراک سے متعلق آگاہی اور عوام الناس میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کے عزم کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان میں خوراک کی کمی کے مسئلہ سے نمٹنے اور زچہ بچہ کی مناسب دیکھ بھال کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے اولین خطاب میں خوراک کی کمی اور ملک میں بچوں کی نشوونما میں کمی کے مسائل سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا تھا جو کہ موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیرخارجہ نے شہزادی کو خواتین کو بااختیار بنانے اور غربت کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے “احساس پروگرام” اور اس ضمن میں اٹھائے گئے دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستان میں اس شعبے میں کام کرنے والی تین نمائندہ تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اس ملاقات میں شرکت کی ۔ غریب اور نادار لوگوں کو راشن تقسیم کرنے والی نجی تنظیم رابن ہڈ آرمی کے فیصل جمیل، پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے والی طیبہ تنظیم کی حفصہ نعیم اور کم آمدنی والے طبقات کو رضاکارانہ طور پر کھانا فراہم کرنے والی نجی رزق تنظیم کے نمائندے حذیفہ احمدبھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ورلڈ فوڈ پروگرام کی مشیر اور اردن کی شہزادی سارہ زید نے زچہ و بچہ کی متوازن خوراک سے متعلق حکومت پاکستان کی کاوشوں اور اقدامات کی تعریف کی اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے غربت کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے احساس پروگرام کو سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…