ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

بھائیوں کو بولنگ کراتے کراتے قومی ٹیم کی فاسٹ بولر بن گئی قومی وویمن ٹیم کی فاسٹ بائولر فاطمہ ثناء‎نے حقیقت سامنے رکھ دی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستا ن ویمن کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ وہ گلی میں بھائیوں اور ان کے دوستوں کو بولنگ کراتے کراتے پاکستان کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر بن گئیں، خواہش ہے کہ ان کا شمار ویمن کرکٹ کی بہترین فاسٹ بولرز میں ہو۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ انہوں نے کراچی کے علاقے ناظم آباد کی گلیوں میں کرکٹ کھیلنا شروع کی، وہ بھائیوں کے ساتھ کرکٹ

کھیلتی تھی اور ان کی ڈیوٹی ہوتی کہ بس بولنگ کراتے رہنا، بیٹنگ نہیں ملتی تھی اور یوں بولنگ کرتے کرتے وہ پاکستان ویمن ٹیم کی بولر بن گئیں۔انہوںنے کہاکہ گلی اور سڑک پر کھیل کر انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور بولنگ کے بہت سے گر جان لیے ہیں۔فاطمہ ثناء کو اس سال مئی میں ڈیانا بیگ کے انجرڈ ہونے کے بعد پاکستان ویمن ٹیم میں بیک اپ کے طور پر شامل کیا گیا تھا، جنوبی افریقا میں انہوں نے اپنی تباہ کن بولنگ سے سب کو متاثر کیا۔اس سال ثناء نے ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ بھی کھیلا اور اب ملائیشیا میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ان کو اسکواڈ میں منتخب کرلیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کے محمد عامر اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ان کے پسندیدہ بولرز ہیں لیکن وہ جیمز اینڈرسن کو زیادہ فالو کرتی ہیں اور ان ہی کے جیسا بننا چاہتی ہیں۔خواتین کرکٹ میں فاطمہ کی آئیڈیل آسٹریلیوی ایلس پیری ہے اور فاطمہ ان کے ریکارڈز توڑنا چاہتی ہیں، ان کی یہ بھی خواہش ہے کہ وہ فاسٹ بولنگ میں ایک نمایاں نام بنائیں۔اٹھارہ سالہ فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں شامل ہونا فخر کی بات ہے، ثناء میر، جویریہ خان، بسمہ معروف جیسی پلیئرز کے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور جب وہ ان کے کیرئیر کے آغاز کی کہانیاں سنتی ہیں تو انہیں اور محنت کرنے کا حوصلہ ملتا ہے۔فاطمہ ثناء کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ ثناء میر کے بعد وہ دنیا بھر میں ان کی طرح پاکستان کا نام روشن کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…