سرفراز احمد نے طویل خاموشی توڑتے ہوئےبڑا اعلان کردیا

28  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی( آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ تمام تر توجہ کارکردگی بہتر بنانے پر مرکوز ہے تاہم کوئی مستقبل کے خواب نہیں سجا رہا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کھیلنے کا مقصد فارم میں واپس آنا ہے، کوشش یہی کر رہا تھا کہ بڑی اننگز کھیلوں اور اسی منصوبے پر عمل بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ سب کی کوشش ہوتی ہے کہ قومی ٹیم میں کم بیک ہو جائے، میں ڈومیسٹک سیزن میں مزید میچز کھیلتے ہوئے پر فارم کرنا چاہتا ہوں اور اس وقت میری تمام تر توجہ کارکردگی بہتر بنانے میں مرکوز ہے تاہم میں کوئی مستقبل کے خواب

نہیں سجا رہا ہوں۔سابق کپتان نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ ایک اچھا کھلاڑی ہے اور وہ کم بیک کرسکتا ہے، یاسر شاہ ہمارا نمبر ون باؤلر ہے اور ایڈیلیڈ کی کنڈیشنز یاسر شاہ کو سپورٹ کرے گی تاہم باؤلنگ ہماری زیادہ تجربہ کار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سندھ ٹیم کی پرفارمنس ملی جلی ثابت ہو رہی ہے اور میں مانتا ہوں کہ سیزن میں ہماری ٹیم ایک میچ بھی جیت نہ سکی ہے۔فواد عالم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں فواد عالم نے عمدہ اننگز کھیلی ہیں اور فواد عالم پاکستان ٹیم میں آنے کے قریب تر رہے ہیں۔ اگر وہ ایسے ہی پرفارمنس دکھاتے رہے تو قومی ٹیم میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…