اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان عدالت عظمیٰ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ جمعرات کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
کی سربراہی میں بینچ نے کی ۔دور ان سماعت سپریم کورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔سکیورٹی اداروں کی جانب سے سپریم کورٹ احاطے میں چیکنگ کے بعد آنے والوں کو اندر جانے کی اجازت دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق غیر متعلقہ اشخاص کو سپریم کورٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔