اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ ہمیں پاک فوج کا بہت احترام ہے ، پاک فوج کو معلوم تو ہو ان کا سربراہ کون ہوگا، آرمی چیف کو توسیع کی
ضرورت ہی نہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق وہ ہمیشہ آرمی چیف رہیں گے،آرمی چیف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پرسوں رات 12بجے آرمی چیف کی مدت ملازمت پوری ہو جائیگی، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ وقت بہت ہی کم ہے ، اس لئے جلد سے جلد اس کیس کا فیصلہ سنا دیا جائیگا۔