جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

آرمی چیف کی مد ت ملازمت کے نوٹیفکیشن کی معطلی کے باعث غیریقینی صورتحال،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کوبڑے نقصان کاسامنا،ڈالر اورسونا سستا ہوگیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مد ت ملازمت کے نوٹی فکیشن معطلی کے نتیجے میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کو ترجیع دی جس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور منگل کو کے ایس ای100انڈیکس 417.23پوائنٹس کی کمی سے38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 37795.05

.پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 61.90فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاورں کو 70ارب 9کروڑ50لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم کاروباری حجم پیرکی نسبت 102.33فیصدزائد رہا۔ گزشتہ روزکاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا،اورپیر کو تیزی جاری رہنے کے بعد منگل کو بھی سرمایہ کار منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرگرم رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس38568پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیاتاہم بعد ازاں سپریم کورٹ کا آرمی چیف کے حوالے سے فیصلہ آنے کے بعد غیر یقینی صورتحال کے پیش نظرسرمایہ کار تذبذب کا شکار ہوگئے اور انہوں نے دھڑا دھڑ حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے باعث مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور انڈیکس 38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 37535پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورکے ایس ای100انڈیکس 417.23پوائنٹس کی کمی سے 37795.05پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 256.29پوائنٹس کی کمی سے17391.67پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 634.89پوائنٹس کی کمی سے 61220.80پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس257.16پوائنٹس کی کمی سے 26805.46پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر378کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے133کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 234کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔مندی کے سبب سرمایہ کاری مالیت میں 70ارب 9کروڑ50لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر72کھرب32ارب1 کروڑ70لاکھ روپے ہوگئی۔منگل کو مجموعی طور پر48 کروڑ71لاکھ65ہزارشیئرزکا کاروبارہواجوپیر کی نسبت 24کروڑ71لاکھ65ہزار شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 49.99روپے اضافے سے2049.99روپے اورہینو پاک موٹر کے حصص کی قیمت 23.13روپے اضافے سے511.33ہزارروپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپ موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 54.49روپے کمی سے2334.49روپے اور صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 36روپے کمی سے705روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری لحاظ سے یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز، پاک الیکٹران،بینک آف پنجاب،

ڈی جی خان سیمنٹ،ٹی آر جی پاکستان،کے الیکٹرک،پاک انٹر بلک،انٹر اسٹیل اور میپل لیف کے حصص سرفہرست رہے۔انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 3پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ یورو کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے

مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 3پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.35روپے سے گھٹ کر155.32 روپے اورقیمت فروخت155.45روپے سے گھٹ کر155.42روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے155.30روپے سے گھٹ کر155.20روپے اور قیمت فروخت155.60روپے سے گھٹ کر155.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں

یوروکی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں یوروکی قیمت خرید170.50روپے سے بڑھ کر170.60روپے اورقیمت فروخت172روپے سے بڑھ کر172.10روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199.20روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت20پیسے کے اضافے سے 200.50روپے سے بڑھ کر200.70روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے مستحکم رہی

اورقیمت فروخت41.45روپے سے بڑھ کر41.60روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت42.45روپے سے بڑھ کر42.60روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پربرقرار رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف

اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1458ڈالر برقرار رہی تاہم اس کے برعکس کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کی کمی سے58550وپے اوردس گرام سونے کی قیمت172روپے کی کمی سے 73345روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…