ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

فارن فنڈنگ کیس، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،تحریک انصاف کے بھی متنازعہ ہونے کا خدشہ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فنڈز ضبط کرنے کا فیصلہ دیگا تو پاکستان تحریک انصاف خود بخود متنازعہ ہو جائیگی۔ ایک انٹرویو میں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا

کہ حکومتی ترجمان چیف الیکشنر کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، چیف الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دے دیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صرف فنڈز کو ضبط کر سکتا ہے اور وہ بحق سرکار اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس جمع کرا دیے جائیں گے تاہم اگر فنڈز ضبط کر لیے گئے تو پھر پارٹی خود بخود متنازعہ ہو جائے گی۔کنور دلشاد نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بھی فارن فنڈنگ کیس کی زد میں آئیں گے لیکن انہیں وقت لگے گا ان کے خلاف درخواست اب آئی ہے جبکہ تحریک انصاف کے خلاف یہ معاملہ بہت پرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتوں نے 18 ویں ترمیم کی آڑ میں غلط فیصلے کیے۔ الیکشن کمیشن کے سربراہ کو حکومت اور حزب اختلاف بیٹھ کر طے کرے گی لیکن ہم نے اس کی مخالفت کی تھی یہ فیصلہ چاروں صوبوں کے چیف جسٹس کو کرنا چاہیے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…