ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کے فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف درخواست ، عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت جنرل(ر)پرویز مشرف کی جانب سے خصوصی عدالت کے فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کونوٹس جاری کر کے وزارت قانون و انصاف سے خصوصی عدالت کی تشکیل اور سمری طلب کر لی ، فاضل عدالت نے اٹارنی جنرل کوبھی معاونت کے لئے طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی۔دوران سماعت فاضل عدالت نے کہا کہ ٹی وی کی خبر ہے کہ اسلام آباد میں بھی کوئی درخواست دائر ہوئی ہے۔جس پر پرویز مشرف کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔عدالت نے سابق صدر کے وکیل سے استفسار کیا جو نظرثانی کی درخواست ہے اس میں آپ کیوںدرخواست نہیں دائر کرتے ،اس میںسپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کو ہدایات دے رکھی ہیں۔سابق صدر کے وکیل نے موقف اپنایا کہ جب پرویز مشرف پاکستان آئیں گے چاہے جس شہر میں اتریں سب سے پہلے ٹربیونل کے فیصلے کا سامنا کریں گے،ٹربیونل یا خصوصی عدالت خود ہی غیر قانونی ہے۔ فاضل عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے اس ملک میں ہر چیز کی  ڈائنامکس بدلتے ہیں،آپ کی ساری باتیں ٹھیک ہوں گی مگر بتائیں یہ عدالت کیسے سماعت کر سکتی ہے ۔ بھارتی سپریم کورٹ نے 2017 میں اپنے حکم پر نظر ثانی کی کیونکہ کسی کا بنیادی حق متاثر ہوا تھا۔کوئی شخص یہ کہہ دے کہ اسے سارا قانون آتا ہے تو وہ بڑی غلطی فہمی میں ہے، قانون مسلسل پڑھنے سے آتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نئے نئے کیسز آتے ہیں۔ دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سابق صدر کے وکیل سے استفسار کیا کیا پرویز مشرف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے ہیں؟۔ جس پر فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ پرویز مشرف ٹرائل عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے ہیں ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد  درخواست پر عائد اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست قابل سماعت قرار یتے ہوئے وزارت قانون و انصاف سے خصوصی عدالت کی تشکیل اور سمری طلب کر لی جبکہ اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…