جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کی   وجہ اصلاحات نہیں ،پاکستان تمام علاقائی ممالک کی نسبت ایسا کیا کررہاہے جس کی وجہ سے خسارہ کم ہوا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی خو ش آئند مگر وقتی ہے۔خسارے میں کمی کی وجہ اصلاحات نہیں ہیں بلکہ پاکستان کی جانب سے تمام علاقائی ممالک سے زیادہ سود کی ادائیگی ہے

جسکی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار اپنا سرمایہ پاکستان میں جمع کروا رہے ہیں اور شرح سود کم ہوتے ہی وہ اپنا سرمایہ نکال لیں گے۔اسکے علاوہ ٹیلی کام کمپنیوں نے بھی اپنے لائسنسوں کی تجدید کے لئے بھاری فیسیں جمع کروائی ہیں جبکہ درامدات کی حوصلہ شکنی اور اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے تیل کی درامد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جس سے زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے۔برامدات میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے مگر وہ کسی خاص اہمیت کی حامل نہیں ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ماہ کے کرنٹ اکاؤنٹ اعداد و شمار خوش آئند ہیں کیونکہ چار سے بعد پہلی بار ملک خسارے سے نکل کر سرپلس میں آ گیا ہے مگر ان میں حکومت کی پالیسیوں سے زیادہ حالات کا دخل ہے اورحکومت نے جیسے ہی اقتصادی استحکام کے بجائے معاشی ترقی کا راستہ اختیار کیا یہ خسارہ دوبارہ بڑھنا شروع ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوران ٹیکسوں کے ہدف کے مقابلہ میں وصولیوں میں ساڑھے چھ سو ارب روپے تک کمی ممکن ہے جس کا سارا بوجھ ایک بار پھر غریب عوام پر منتقل کیا جائے گا۔ خسارہ کی سزا عوام کو دینے کے لئے کسی بھی وقت منی بجٹ لایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…