ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

عوام کو بڑا جھٹکا،نئے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری،مہنگائی کی اوسط شرح کتنے فیصد سے بھی تجاوز کر گئی؟انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری ہے نومبر کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح23 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق نومبر کے تیسرے ہفتے کے دوران کھانے پینے کی 21 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں مزید 11 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 19.9 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 30 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 23.3 فیصد رہی، ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ٹماٹر، آلو، گھی، چاول،

چینی، تمام دالوں، بریڈ اور مٹن اور بیف کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ سگریٹ، جلانے کی لکڑی اور کپڑا بھی مہنگا ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران مارکیٹ میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 51 بنیادی اشیا میں سے 44 اشیا گزشتہ سال سے مہنگی فروخت ہوئیں، ٹماٹر گزشتہ سال کے مقابلے میں 469 فیصد، پیاز 177 فیصداور لہسن 134 فیصد مہنگا ہو گیا، دال مونگ کی قیمت ایک سال میں 62 فیصد،  آلو کی 57 فیصد، دال ماش کی 45 فیصد اور چینی کی قیمت 33 فیصد زیادہ ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…