اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا فائنل خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا جائیگا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،26 نومبر سے اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونیوالا فائنل چار روز تک جاری رہے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں راؤنڈ میچز میں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں تاہم حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلے گئے دونوں میچز بے نتیجہ رہے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں خیبرپختونخوا کی جانب سے خوشدل شاہ اور مہران ابراہیم نے سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ سدرن پنجاب کی جانب سے مینٹور اسپنر ذوالفقار بابر نے میچ میں 8وکٹیں حاصل کی تھیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے میچ میں سدرن پنجاب کے بیٹسمین سلمان علی آغا نے واحد سنچری اسکور کی تھی۔ ایونٹ کے 10 راؤنڈز میں 4 میچزجیتنے والی خیبرپختونخوا کی ٹیم 37پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی جبکہ سدرن پنجاب کی ٹیم 2 میچز جیت کر 31پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ فائنل میں خیبرپختونخوا کی امیدوں کا مرکز ٹیم کے کپتان مہران ابراہیم ہوں گے۔ 10میچوں میں 36.15کی اوسط سے 470رنز بنانے والے 26سالہ بلے باز کا ایونٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 131رنز ہے۔سنٹرل پنجاب کے خلاف ان کی اس کارکردگی کی بدولت خیبر پختونخوا کی ٹیم نیمیچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔باؤلنگ کے شعبے میں خیبرپختونخوا کو اسپنر آصف آفریدی کی جانب سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہیں، بائیں ہاتھ کے اسپنر تاحال آٹھ میچوں میں 26 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ایونٹ میں ان کی بہترین کارکردگی ایک اننگز میں 41 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانا ہے۔دوسری جانب ایونٹ کیفائنل میں سدرن پنجاب کی قیادت نوید یاسین کریں گے،بائیں ہاتھ کے بلے بازتاحال ایونٹ میں 365 رنز اسکور کرچکے ہیں۔ وہ اب تک ایونٹ میں

ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں بناچکے ہیں تاہم اہم ترین میچ میں سدرن پنجاب کی بیٹنگ لائن اپ میں ترپ کا پتہ مختار احمد ہوں گے، 10میچوں میں 658 رنز اسکور کرنے والے مختار احمد ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پرموجودہیں۔ وہ اب تک ایونٹ میں ایک سنچری اور 5نصف سنچریاں بناچکے ہیں۔باؤلنگ کے شعبے میں سدرن پنجاب کی

امیدوں کا مرکز مینٹور ذوالفقار بابر ہوں گے۔ 15 ٹیسٹ میچوں میں 54وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنر ذوالفقار بابر تاحال ایونٹ میں 87 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ایونٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ذوالفقار بابر کی بہترین کارکردگی ایک اننگز میں 45رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کرنا ہے۔مہران ابراہیم ، کپتان خیبرپختونخوا کے مطابق تمام کھلاڑیوں نے فائنل کے لیے سخت تیاری کررکھی ہے جبکہ اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز

ایشیا کپ میں شرکت کے بعد خوشدل شاہ کی واپسی سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ راؤنڈ میچز کے دوران کوچز نے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو بہت اعتماد دیا جو ٹیم کی مثبت کارکردگی کی صورت میں نظر آرہا ہے۔ مہران ابراہیم نے کہا کہ وہ ایونٹ کے دوران اپنی انفرادی کارکردگی پر بہت خوش ہیں۔نوید یاسین کپتان سدرن پنجاب نے کہاکہ ٹیم کا

مورال بلند ہے اور وہ خیبرپختونخوا کے خلاف فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اس سے قبل بھی راؤنڈ میچز میں خیبرپختونخوا کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہے۔نوید یاسین نے کہا کہ مختار احمد اور ذوالفقار بابر نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، امید ہے دونوں کھلاڑی فائنل میں بھی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…