اسلام آباد ( آن لائن )زرعی مشینری کی درآمد میں اکتوبر کے دوران 47.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2019 میں زرعی مشینری کی درآمدات پر پاکستان نے 6.1 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف کیا جو گزشتہ مالی کے اسی عرصے کے مقابلے میں 47.4 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال اکتوبر کے مہینے میں زرعی مشینری کی درآمدات پر پاکستان نے 11.5ملین ڈالر زرمبادلہ صرف کیا تھا۔