پیرس( آن لائن )فرانس کا لگژری فیشن گروپ ایل وی ایم ایچ مالی بحران کے شکار معروفِ زمانہ امریکی زیورات ساز ادارے ٹفنی کو 16.3 بلین ڈالر میں خریدے گا۔امریکی روزناموں فنانشل ٹائمز،دی وال سٹریٹ جرنل اور دی نیویارک ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق ایل وی ایم ای کی ٹفنی کے ساتھ خریداری کی ڈیل کو تقریبا حتمی شکل دی جا چکی ہے جس کے تحت ایل وی ایم ایچ 16.65 بلین ڈالر سے زائد مالیت میں ٹفنی کو اس کے قرضوں سمیت
خریدے گا جبکہ اصل ڈیل 16.3 بلین ڈالر کی ہے۔رپورٹس کے مطابق دونوں معروف کمپنیوں کے بورڈز آف ڈائریکٹرز نے اتوار کو سودے کی منظوری دیدی ہے۔ایل وی ایم ایچ ،برنارڈ آرنلٹ کی کمپنی ہے جو لوئس ویٹون، ڈی اور اور موئیٹ اینڈ چنڈن جیسے لگژری فیشن برانڈ کی مالک ہے۔ٹفنی کو 1961میں بنائی جانے والی اداکارہ آڈری ہپبرن کی فلم بریک فاسٹ ود ٹفنی سے انتہائی شہرت ملی تھی۔