ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے ناروے کے ٹیلی مواصلاتی گروپ ٹیلی نار کے ایک مقامی ذیلی ادارے کو حکم دیا ہے کہ وہ ملکی ٹیلی کوم ریگولیٹرز کو بیس ارب ٹکہ ادا کرے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ سنا کر کم از کم فی الحال اس طویل قانونی
جنگ کو ختم کر دیا ہے، جو بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن(بی ٹی آرسی)اور گرامین فون کے مابین برسوں سے جاری تھی۔گرامین فون ناروے کے کئی ممالک میں کاروبار کرنے والے ٹیلی کوم گروپ ٹیلی نارکی بنگلہ دیش میں کام کرنے والی ایک ذیلی مقامی موبائل فون کمپنی ہے۔