ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوام نے ٹیکس دینا شروع کردیا،حکومت کے پاس پیسہ آرہا ہے، عمران خان: قوم سے بڑی اپیل کردی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام نے ٹیکس دینا شروع کردیا اور حکومت کے پاس پیسہ آرہا ہے۔اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کے حکم پر نہ چلنے والی قومیں برباد ہو جاتی ہیں۔

جب قوم مستقبل کا نہیں سوچتی اس کے آگے بربادی ہے، ہم اپنے ملک کو آلودگی سے تباہ کررہے ہیں، قوم اس کا مقابلہ کرے، تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام لارہے ہیں، سندھ نے بھی اگر ترقی کرنی ہے تو اس نظام کو اختیار کرے۔عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کے تصور کو سمجھنے کی ضرورت ہے، نیا پاکستان زمین پر بعد میں اور ذہنوں میں پہلے آئے گا کیونکہ تبدیلی پہلے ذہنوں میں آتی ہے، عوام آہستہ آہستہ ٹیکس دینا شروع کررہے ہیں اور حکومت کے پاس پیسہ آرہا ہے، یہ پیسہ عوامی فلاح و بہبود پر اور ماحول پر لگائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ 35،30سال پہلے لاہور کی آب و ہوا بہت صاف تھی لیکن اب وہ دنیا کا دوسرا یا تیسرا آلودہ ترین شہرہے، آلودگی کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہے اور بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے جن سے بوڑھے اوربچوں کی زندگیوں کوخطرات ہیں، 10سال میں شہر کے70فیصد درخت کاٹ دیے گئے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے صفائی نصف ایمان ہے،اللہ کسی قوم کی اس وقت تک حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہ کرے، پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعت ہے، یہاں سونے،تانبے،گیس کے ذخائر ہیں، زیرزمین کئی خزانوں کو ابھی تک دریافت ہی نہیں کیا گیا، تمام خالی علاقوں میں درخت لگائیں گے، ایسا ملک بنیں گے ساری دنیا ہماری مثال دے گی، چند سال میں ہمارا ملک ماحولیاتی طور پر تبدیل ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…