بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

2020میں مڈٹرم الیکشن، کسی وقت بھی ان ہاؤس تبدیلی،تحریک انصاف کی حکمرانی کے دن ختم،ن لیگ نے بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

فیصل آباد  (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوسابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ کسی وقت بھی ان ہاؤس تبدیلی ہوسکتی ہے تاہم2020میں مڈٹرم الیکشن بھی ہوں گے۔ عمران خان کومیاں نوازشریف کی بیماری کابھی علم ہے اجازت بھی حکومت نے خوددی جبکہ عدالت سے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط مستردکئے جانے اورغیرمشروط طور پرانہیں علاج کے لئے باہرجانے کے فیصلے سے حکومت پریشان ہے

پہلے عدلیہ پرتنقیداوراب دوبارہ بیماری پرسیاست شروع کرکے وہ اپنی جیت نکالناچاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کی بات کرنے والوں کونواز شریف کے ماضی کویاد رکھنا  چاہئے جولیڈراہلیہ کوبسترمرگ پرچھوڑکربیٹی سمیت جیل جانے کے لئے واپس آسکتا ہے وہ اب علاج سے صحت  یاب ہونے کے کے بعد   واپس کیوں نہیں آئے گا؟۔وہ ہربات پرپو رے اترنے والے لیڈرہیں یوٹرن والے نہیں۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز اور میاں شہباز    شریف کی توجہ صرف میاں نوازشریف کے علاج پرہے اوروہ بیماری سے پریشان ہیں جب میاں نوازشریف کی صحت بہترہوگی تووہ بھی واپس آئیں گے اورمریم نوازاورمیاں شہبازشریف عوام کے درمیان سیاست کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ٹماٹرسے ڈینگی تک حکمرانوں کی کارکرردگی واضح ہے ان کے پاس عوام کومطمئن کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں۔دھرنے سے تمام جماعتوں اورعوام کوفائدہ ہواہے۔اب حکمرانوں کے ساتھ اتحادی بھی نہیں سب کاٹارگٹ عمران خان ہے۔ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ کسی وقت بھی ان ہاؤس تبدیلی ہوسکتی ہے تاہم2020میں مڈٹرم الیکشن بھی ہوں گے۔ عمران خان کومیاں نوازشریف کی بیماری کابھی علم ہے اجازت بھی حکومت نے خوددی جبکہ عدالت سے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط مستردکئے جانے اورغیرمشروط طورپرانہیں علاج کے لئے باہرجانے کے فیصلے سے حکومت پریشان ہے پہلے عدلیہ پرتنقیداوراب دوبارہ بیماری پرسیاست شروع کرکے وہ اپنی جیت نکالناچاہتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…