اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت پیر 25نومبر کو ہوگی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن پہنچ سماعت کریگا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں
بریت کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لئے گزشتہ ہفتے مقرر کر دی گئی تھی،اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 25 نومبر کو نیب کی دو جبکہ نواز شریف کی ایک اپیل پر سماعت کرے گا۔ نواز شریف نے جج ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں اپیل پر پہلے فیصلہ کرنے کی استدعا کررکھی ہے،عدالت نے نیب کو جج ویڈیو کیس کے تناظر میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس فیصلے کے خلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز متفرق درخواست دائر کر دی تھی۔درخواست وکیل غلام سبحانی کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں کہاگیاکہ نواز شریف کے نمائندے ہارون ابراہیم ایڈووکیٹ کو پیش ہونگے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ عدالت ہارون ابراہیم ایڈووکیٹ کو بطور نمائندہ نواز شریف پیش ہونے کی اجازت دے۔ متفرق درخواستوں میں چیئرمین نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت پیر 25نومبر کو ہوگی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن پہنچ سماعت کریگا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لئے گزشتہ ہفتے مقرر کر دی گئی تھی