اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پہلے سال صرف پنجاب کی پناہ گاہوں میں 3 لاکھ 84 ہزار 141 شہری ریاست کے مہمان بنے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مراد سعیدنے کہاکہ عرصہ دراز سے
محنت مزدوری کیلے شہروں کا رخ کرنیوالے بے گھر افراد سردی میں سڑک پر خالی پیٹ سوتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اس مقصد کے لئے ملک کے ہر بڑے شہر میں مہمان خانہ تعمیر کرکے ان کو ریاست کا مہمان بنا دیا۔