جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے پر حملہ کرنیوالے ہیرو عمر دابہ اپنے مؤقف پر قائم،آئندہ کسی نے ایسی حرکت کی تو کیا کروں گا؟دھماکہ خیز اعلان کردیا‎

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناروے(آن لائن) ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں قرآن پاک کی توہین کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک انتہا پسند اور اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے کارکنان نے قرآن پاک کو جلانے کی کوشش کی جسے ایک مسلمان نوجوان نے ناکام بنایا۔ تاہم اب مسلم اْمہ کے اس نوجوان ہیرو عمر دابہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بْک پر اپنے اقدام پر ثابت قدم رہنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے اپنی فیس بْک پوسٹ میں واقعہ کے بعد پولیس کے کردار پر بھی بات کی۔عمر دابہ کا کہنا ہے کہ میں قرآن پاک کی حْرمت اور حفاظت کے لیے ثابت قدم رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 16 نومبر کو اس واقعہ پر اپنے احساسات اور جذبات بتانا ضروری سمجھا، عمر دابہ نے کہا کہ میں نے یہ کیس عدالت میں لے جانے اور اس کیس کی کارروائی کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے اس واقعہ کو رپورٹ کرنے والے میڈیا کے کردار پر بھی تنقید کی اور کہا کہ آپ میں سے کافی لوگ اسلام مخالف تنظیم سیان (Stop Islamization of Norway) کے مظاہرے سے ناواقف ہیں۔ میرے لیے تمام مسلمانوں اور غیر مسلموں کے لیے اس واقعہ کی حقیقت کو بیان کرنا بے حد ضروری ہے اور میں وہی کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے اور سپورٹ کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اگر پولیس اپنا کام کرتی اور سر عام آگ جلانے پر عائد پابندی کا پاس رکھتی تو صورتحال اتنی خراب نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس تھورسن کو اْسی وقت روک لیتی جب انہیں لگا تھا کہ وہ قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والا ہے تو ہم بھی وہ نہ کرتے جو ہم نے کیا۔ انہوں نے اپنی فیس بْک پوسٹ میں ناروے کی پولیس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پولیس کے پاس بہت وقت تھا، لیکن انہوں نے مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے سیان کو قانون کی خلاف ورزی کرنے دی،انہوں نے مداخلت کرنے سے قبل ہمارے رد عمل کا بھی انتظار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم مشتعل لوگ ہیں،تمام ویڈیوز میں ہمیں تھورسن پر جھپٹتے ہوتے ہوئے دکھایا گیا، جی ہاں ہم نے اسے ٹھوکریں ماریں، اور اس معاملے پر نہ تو میرا معافی مانگنے کا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی اس پر کوئی وضاحت پیش کرنے کا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…