جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے،حکومت سے بڑا مطالبہ کردیاگیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر ہونے والے مظاہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مغرب اور یورپ میں قرآن پاک اور نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کی اہانت کے واقعات کو روکنے کیلئے احترام مذاہب کے موثر قوانین بنائے جائیں تاکہ عالمی امن کو فروغ دیا جاسکے۔

لاہور میں منصورہ کے سامنے ملتان روڈ پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا کہ آ ج دنیا بھر میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں اور امت مسلمہ اپنے غم و غصہ کا اظہار کررہی ہے۔اسلام دشمن قوتیں اسلام کی مقبولیت مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکنے کیلئے نبی مہربان حضرت محمد ﷺ اور قرآن کو اپنی نفرت کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ہمار اایمان ہے کہ اسلام کیخلاف ان سازشوں کو کبھی کامیابی نہیں مل سکتی۔اسلام محبت و اخوت اور عالمی ا من کا علمبردارہے۔ امیر العظیم نے کہا کہ پورے ملک میں عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں جبکہ ہمارے حکمران بے غیرتی کی چادر اوڑھے سو رہے ہیں۔ان بے حس حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا ہے۔انہوں نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ قران پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف اپنے اپنے ملک میں مقدمات درج کئے جائیں اور جن ممالک کے یہ باشندے ہیں ان سے مجرموں کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے۔انہوں نے مغربی اوریورپی ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ اس طرح کے واقعات کا مکمل سد باب کیا جائے اور ایسے لوگوں کو واردات سے قبل گرفتار کیا جائے۔قرآن پاک کو جلانے کا اعلان کرنے والوں کو اتنی رعایت کیوں دی جاتی ہے کہ وہ اپنے جرم کا ارتکاب کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔امیر العظیم نے ناروے کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس واقعہ کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور مسلمانوں سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قرآن پاک کو جلانے سے روکنے والے نوجوان عمر الیاس مسلم امہ کے ہیروں ہیں انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان عبد الغفار عزیز نے کہا کہ قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے لے رکھی ہے۔چاند پر تھوکنے کی جسارت کرنے والے بدبختوں کا اپنا چہرہ خراب ہورہا ہے اور ان کو دنیا و آخرت کی رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسی جسارت کرنے والے آج اسلام کے مبلغ بن چکے ہیں اور قرآن کریم کی حقانیت کو وہ بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔مظاہرین سے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد اور چوہدری عبد الواحد نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…