جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قائداعظم ٹرافی کا نواں راؤنڈ پیر سے شروع ہوگا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قائداعظم ٹرافی کے نویں راؤنڈ کا آغاز 25 نومبر بروز پیرسے ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی 2 ٹاپ پوزیشنز کے حصول کے لیے ایونٹ میں شریک 6 ٹیموں کے درمیان جاری جنگ اختتامی مراحل میں پہنچ چکی ہے۔آٹھویں راؤنڈ میں بلوچستان کے خلاف ایک اننگز اور 122 رنز سے کامیابی حاصل کرنے والی خیبرپختونخوا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ گذشتہ راؤنڈ میں چوتھی

پوزیشن پر موجود خیبرپختونخوا کی یہ ایونٹ میں پہلی کامیابی تھی۔ پیر سے شروع ہونے والے آخری دو راؤنڈز میں مزید ایک کامیابی خیبرپختونخوا کی فائنل میں رسائی یقینی بنادے گی۔خیبرپختونخوا کی ٹیم نویں راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب کے مدمقابل آئے گی۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم گذشتہ 8 میں سے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کے درمیان نویں راؤنڈ کا میچ این بی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ گذشتہ راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب نے اکمل برادران کی سنچریوں کی بدولت سندھ کے خلاف میچ ڈرا کردیا تھا۔ پہلی اننگز میں خسارے کا شکار سنٹرل پنجاب کی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازوں کامران اکمل اور عمر اکمل نے دوسری اننگز میں بالترتیب 166 اور 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔احمد شہزاد، کپتان سنٹرل پنجاب نے کہاکہ آخری میچ میں ٹیم سے جو خامیاں سرزد ہوئیں ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مجموعی طور پر ایونٹ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے۔احمد شہزاد نے کہا کہ ایونٹ میں سنٹرل پنجاب کے بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے خلاف میچ میں اڑھائی دن خسارے میں رہنے کے باوجود بلے بازوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے میچ ڈرا کردیا اور یہ سیشن ٹو سیشن کرکٹ ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کا حسن ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیلنے کے باعث آئندہ میچ سے

قبل کھلاڑیوں کو نیٹ سیشن کی بجائے آرام کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کبیر خان، ہیڈ کوچ خیبرپختونخوا نے بتایاکہ ٹیم اچھی فارم میں ہے، بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ سنٹرل پنجاب کی ٹیم ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے تاہم آخری میچ میں کامیابی کے باعث

خیبرپختونخوا کے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی پراعتماد اور آئندہ میچ میں کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔ کبیر خان نے کہا کہ رواں سال قائداعظم ٹرافی میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے اور ایونٹ کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ دلچسپ اور سنسنی خیز ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود سندھ کی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل کی دوڑ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے آئندہ میچ میں

کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔ ایونٹ کینویں راؤنڈ میں سندھ کا مقابلہ سدرن پنجاب سے ہوگا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول میچ پی سی بی کییوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سدرن پنجاب نے جیت لیا تھا۔ ساتویں راؤنڈ میں ناردرن سے شکست کھانے کے بعد سندھ کی ٹیم نے گذشتہ راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب کے خلاف قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

میچ میں کپتان سرفراز احمد سمیت سندھ کے 4 بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ فاسٹ باؤلر تابش خان نے میچ میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔دوسری جانب سدرن پنجاب کی ٹیم ناردرن کے خلاف آٹھویں راؤنڈکے میچ کی پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے کے باوجودمیچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ دوسری اننگز میں عمر صدیق کی سنچری جبکہ ذیشان اشرف اور صہیب مقصود کی

نصف سنچریوں نیمیچ کو بے نتیجہ ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔گذشتہ راؤنڈ میں تینوں بلے بازوں کی بہتر کارکردگی کے باوجودسدرن پنجاب کی بیٹنگ لائن اپ کامحور ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے اوپنر سمیع اسلم ہیں۔ سمیع اسلم تاحال 8 میچوں میں 856 رنز بناچکے ہیں۔سرفراز احمد، کپتان سندھ نے کہاکہ سدرن پنجاب کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہے اور وہ کھیل کے دوران سمیع اسلم سمیت دیگر

بلے بازوں کو جلد از جلد آؤٹ کرکے میچ میں اپنی گرفت مضبوط رکھنے کی کوشش کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ایونٹ کے فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے انہیں آئندہ میچ جیتنا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دونوں میچز جیتناان کا ہدف ہے۔بلاول بھٹی، کپتان سدرن پنجاب نے کہاکہ اس سے قبل سدرن پنجاب کی ٹیم ایونٹ میں سندھ کو بھاری مارجن سے شکست دے چکی ہے لہذٰا آٹھویں راؤنڈ کے

میچ میں بھی حریف ٹیم نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سدرن پنجاب کی بیٹنگ لائن اپ نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔بلاول بھٹی نے کہا کہ سمیع اسلم بہترین فارم میں ہیں جبکہ آخری میچ میں عمر صدیق اور ذیشان اشرف کی شاندار بلے بازی نے بیٹنگ کے شعبے کو مزید تقویت بخشی ہے۔انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران ابتدائی 4 بلے باز بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں تو ٹیم کے دیگر

کھلاڑی دباؤ کا شکار نہیں رہتے۔ آلراؤنڈر کا کہنا ہے کہ اسپنر محمد عرفان ہر میچ میں وکٹیں حاصل کررہے ہیں اور کراچی کی پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دن بھر چلنے والی ٹھنڈی ہوا اسکواڈ میں شامل پیسرز کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگی۔ساتویں راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرنے والی ناردرن کی ٹیم نے گذشتہ راؤنڈ میں سدرن پنجاب کی ٹیم کے خلاف بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

پہلی اننگز میں 463 رنز بنانے والی ناردرن کی ٹیم نے سدرن پنجاب کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار کردیا تھا۔ ایونٹ کے نویں راؤنڈ میں ناردرن کی ٹیم بلوچستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ حریف ٹیم کو خیبرپختونخوا کے خلاف میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دباؤ کا شکار بلوچستان کی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل کی دوڑ میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے آئندہ دونوں میچز جیتنے لازمی ہیں۔

میچ میں بلوچستان کی امیدوں کا مرکز بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد اصغر ہوں گے۔ جنہوں نے آخری میچ کی ایک اننگز میں 6وکٹیں حاصل کی تھیں۔عمران فرحت، کپتان بلوچستان نے کہاکہ آخری میچ کے علاوہ ایونٹ میں ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا تاہم باؤلرز کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ٹیم ایونٹ کے آئندہ دونوں میچز جیتنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

نعمان علی، کپتان ناردرن نے کہاکہ ایونٹ میں مزید ایک کامیابی سے پوائنٹس ٹیبل پر ناردرن کی پوزیشن مستحکم ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ کنڈیشنز سے ہم آہنگی کی غرض سے اسکواڈ 2 روز قبل کراچی پہنچ گیا تھا۔نعمان علی کا کہنا ہے کہ آٹھویں راؤنڈ میں کم روشنی اور بارش کے باعث میچ ڈرا ہوگیا تھا تاہم اگلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔تمام ٹیموں کا

ایک ایک نمائندہ اتوار کی صبح 11 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے پریس کانفرس ہال میں پریس کانفرنس کرے گا۔شیڈول کے مطابق راؤنڈ9(25تا 28 نومبر) کو کھیلا جائیگا بلوچستان بمقابلہ ناردرن بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی ،سدرن پنجاب بمقابلہ سندھ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی،سنٹرل پنجاب بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…