جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت نے صرف ایک سال میں کتنے ارب ڈالر کا قرضہ اتارا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیرِ کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پچھلی حکومتوں نے میثاقِ جمہوریت کی چھتری تلے عوام کو بے وقوف بناتے ہوئے 96 ارب ڈالر کا قرض ملک پر مسلط کیا۔ ن لیگ کے شماریاتی آئن سٹائن اسحاق ڈار نے گزشتہ پانچ سال میں ڈالر کی مصنوعی قدر برقرار رکھنے کے لیے 25 ارب ڈالر مارکیٹ میں پھینکا جس سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے اسمبلی اجلاس کے دوران ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ گزشتہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کی گزشتہ دس سالوں کی غیر فطری اور مصنوعی پالیسیاں ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک سال میں ملک کا ساڑھے دس ارب ڈالر کا قرضہ اتارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ اس بات کا ثبوت تمام عالمی مالیاتی اداروں بشمول آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی جانب سے پاکستانی معیشت کی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے موجودہ حکومت کی تعریف آل شریف سے ہضم نہیں ہو رہی۔ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن مہنگائی مہنگائی کا رونا رو کر اصل ملکی ایشوز سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنی پلیٹ لیٹس بہتر کرنے کے لیے چلے گئے ہیں اور اپنے چمچوں کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ نواز شریف کا سب سے بڑا چمچہ نارووال کا ارسطو اور کاہنہ کاچھا کا سقراط احسن اقبال ہے جو اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے پی ٹی آئی پر الٹے سیدھے الزامات لگا رہا ہے۔ وزیرِ کالونیز نے کہا کہ اس وقت اکانومی کے تمام مائیکرو اور میکرو لیول انڈیکیٹرز بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور آئندہ چند ماہ میں انشاء اللہ مہنگائی میں کمی دیکھنے میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے اتحادیوں میں اختلافات کی افواہوں کو ہوا دے رہے ہیں۔ سب جان لیں کہ تمام ریاستی ادارے اور حکومتی اتحادی اس وقتپاکستان کی ترقی و سربلندی کے ایجنڈے پر متفق ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…