جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

معروف شیف گلزار کا اپنے سر پر جوتے مار کر انوکھا احتجاج ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے معروف شیف گلزار نے اپنے سر پر جوتے مار کر انوکھا احتجاج کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف شیف گلزار نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے فیصلے پر احتجاج کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے سر پر جوتے مار کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔شیف گلزار نے اپنی ویڈیو کے آغاز میں کہا کہ میں عام طور پر پاکستان میں ہونے والی سیاست کے

حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کرتا لیکن آج مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس حوالے سے مجھے ضرور کچھ کہنا چاہیے۔معروف شیف نے کہا کہ سب سے پہلے میں میاں صاحب کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے اور ریلیف ملنے کیلئے مبارکباد پیش کرتا ہوں، تمام حکومتی اداروں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اتنی جلدی انصاف کیا اور نواز شریف کو ریلیف دیا۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام اور میں اس بات کی خوشی منا رہے ہیں اور میری خوشی منانے کا انداز بالکل مختلف ہے۔شیف گلزار نے ویڈیو پیغام میں ایک چپل ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ میں اپنی خوشی کا اظہار چپل کو سر پر مار کے کرتا ہوں۔شیف گلزار کو ویڈیو میں سر پر زور زور سے چپل مارتے دیکھا گیا، انہوں نے کہا کہ اب مجھے امید ہے کہ غریب لوگوں کو بھی جلد ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے تنگ آ کر خودکشی کر رہے، اپنے بچوں کو بیچ رہے ہیں، ان لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا۔شیف گلزار اپنی ہر ایک بات کرنے کے بعد سر پر چپل مار رہے تھے۔شیف گلزار نے کہا کہ جو لڑکیاں اپنی عزت بیچ کر اپنے گھر کو چلا رہی ہیں ان کو بھی جلد ریلیف ملے گا، اس کے علاوہ پولیس کے ادارے میں جو ناانصافیاں ہوتی ہیں، لوگ پیسے دے کر چھوٹتے ہیں یا ازیت کا شکار ہو جاتے ہیں ان کو بھی شاید ریلیف مل جائے گا۔ویڈیو کے آخر میں شیف گلزار نے کہا کہ اس خوشی سے مجھے ایک گانا یاد آگیا

ہے کہ میں خوش ہوں میرے آنسوئوں پے نہ جانا، میں دیوانہ میں دیوانہ‘ اور ساتھ ہی انہوں نے اللہ ہی حافظ ہے کہہ کر ویڈیو پیغام کا اختتام کیا۔شیف گلزار کے اس انوکھے احتجاج کی وائرل ویڈیو پر ٹوئٹر صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردیئے۔ایک صارف نے لکھا کہ میاں کے جانے پر یہ اپنے سر پر

جوتے مار رہا، لیکن جب میاں واپس آئے گا ہو سکتا ہے گولی مار لے جوش میں آکر۔ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ جوتے اصل میں حکمرانوں کو ماریں، ڈیڑھ سال میں ملک برباد کر کے رکھ دیا ۔ایک اور صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سب یوتھیو کا یہی حال ہے ویڈیو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…