چیسٹرلی اسٹریٹ(نیوزڈیسک) پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی بولنگ کا جادو پھر سے سر چڑھ کر بولنے لگا، انھوں نے گذشہ روز پرانی تباہ کن بولنگ کی جھلک دکھاتے ہوئے کاﺅنٹی ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں اپنی ٹیم ووسٹرشائر کو ڈرہم پر فتح دلادی۔ ناکام سائیڈ 160 رنز ہدف سے صرف تین رنز پیچھے رہ گئی.سعید اجمل نے حریف کپتان فل مسٹرڈ کو بھی ٹھکانے لگایا۔ انھوں نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں، ان کی عمدہ بولنگ کا کپتان ڈیرل مچل بھی اعتراف کیے بنا نہیں رہ پائے۔ڈیرل مچل نے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ سعید اجمل کی شاندار بولنگ کو جاتا ہے جن کا جادو واپس لوٹ آیا۔واضح رہے کہ بولنگ ایکشن کی تبدیلی کی بعد یہ سعید اجمل کی پہلی متاثر کن پرفارمنس ہے۔