اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، افغانستان سے مغویوں کی رہائی پر گفتگو ، دونوں رہنمائوں کا واشنگٹن ملاقاتوں کے تناظر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ، وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کرنے پر
زور دیا جبکہ امریکی صدر نے مغویوں کی رہائی میں سہولت فراہم فراہم کرنے پر شکریہ اد اکیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق جمعرات کے روز وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات او رعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مغربی پروفیسروں کی بحفاظت رہائی پر خوشی ہے جبکہ مغویوں کی رئاہی مثبت پیشرفت ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغویوں کی رہائی میں سہولت فراہم کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنمائوں نے مشترکہ کامیابی کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو مقبوضہ کمشیرکی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 100سے زائدروز ہوگئے 80لاکھ کشمیری محصور ہیں امریکی صدر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔ وزیر اعظم نے امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر کیلئے ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔