ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس کے مطابق نوازشریف کو حکومت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ،ن لیگ کا الگ موقف سامنے آگیا،اجازت حکومت نہیں بلکہ کس نے دی؟حیرت انگیزدعویٰ‎‎

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کا علا ج شروع ہو چکا ہے، دعا ہے جلد صحت یاب ہوکر واپس آئیں،خود کومسٹر کلین ثابت کر نے کی کوشش کر نے والے خود بڑی کرپشن کے مرتکب ہورہے ہیں،پی ٹی آئی چھ دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہونے کا انتظار کررہی ہے، چاہتے چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت میں کیس مکمل ہو، مسلم لیگ (ن)کا کوئی بھی اکاؤنٹ غیراعلانیہ نہیں،

پی ٹی آئی کے ایسے اکاؤنٹ ہیں جو الیکشن کمیشن میں رپورٹ نہیں ہوئے،عمران خان بتائیں حفیظ شیخ اور گونر اسٹیٹ بنک کو کیا آپ پہلے جانتے تھے؟آپ نے ملک کو معاشی خوشحالی کا خواب دیکھایا اور جھوٹ بولا،آپ کے سو دن کے پروگرام کا دعویٰ کہاں ہے؟عوامی عہدے دار کا میڈیا کے سامنے اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔ احسن اقبال نے کہاکہ کشمیر پر حکومت جو ایمرجنسی نافذ کرنا چاہے تھی وہ نظر نہیں آئی،اگر نواز شریف وزیر اعظم ہوتے تو بھارت کو کشمیر پر ایسا اقدام کرنے کی جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت نے آبرومندانہ اجازت دی اس پر حکومت نے عمل کیا،حکومت نواز شریف کو تضحیک کیساتھ بیرون ملک بھیجنا چاہتی تھی،اپنی سیاست کیلئے شیورٹی بانڈ کی شرط رکھی گئی،عمران خان نواز شریف کو باہر بھجوانے پر مکر کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ رانا تنویر کی چیئرمین پی اے سی کے لئے نامزدگی پر سب جماعتوں کا اتفاق رائے ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کے وزیر 17 روپے کلو ٹماٹر بیچتے رہے،جتنا فرق ٹماٹر کی قیمت میں ہے اتنا ہی فرق حکومت کی معیشت میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریزی بلز میں ادھار کے پیسہ کو فارن ڈائریکٹ سرمایہ کاری کو دعوی کیا جارہا ہے،مہنگائی میں آگلے 6 ماہ میں مزید اضافہ ہونا ہے،ابھی عوام سے اس حکومت نے مزید تیل نچوڑنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران احمد نیازی آپ 20 سال سے قوم کو الو بنا رہے تھے،عمران صاحب آپ بتائیں اپکی ٹیم کہاں ہے؟

عمران خان بتائیں حفیظ شیخ اور گونر اسٹیٹ بنک کو کیا آپ پہلے جانتے تھے؟آپ نے ملک کو معاشی خوشحالی کا خواب دیکھایا اور جھوٹ بولا،آپ کے سو دن کے پروگرام کا دعویٰ کہاں ہے؟15 ماہ گزر چکے ہیں،عمران صاحب آپکی اکنامک ٹیم کہاں ہے؟۔احسن اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف کے 23 بے ناکامی اکاونٹس پکڑے جاچکے ہیں،یہ اربوں روپے کی خوربرد قوم سے چھپائی گئی،یہ ناقابل معافی جرم ہے،عمران خان کو قوم کو اسکا جواب دینا پڑے گا۔ اس طرح احسن اقبال نے یہ بیان دے کر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اس دعوے کی نفی کر دی کہ حکومت نے خود نواز شریف کو باہر بھیجا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…