ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

رکی پونٹنگ نے آسٹریلین باؤلرز کو بابر اعظم کے خطرے سے خبردار کردیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

سڈنی(این این آئی)سابق عظیم آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے بابر اعظم کو خطرہ قرار دیتے ہوئے آسٹریلوی باؤلرز کو خبردار کردیا ہے۔بابر اعظم اس وقت ٹی20 کے عالمی نمبر ایک اور ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں تیسرے بہترین بلے باز ہیں ،ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 35 کی اوسط کے باوجود رکی پونٹنگ نے انہیں ایک بڑا خطرہ قرار دیا ۔ایک انٹرویو میں

رکی پونٹنگ نے کہا کہ ہم نے ابھی تک بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی نہیں دیکھی، ان کی کم و بیش 20 ٹیسٹ کھیل کر تقریباً 35 کی اوسط ہے لیکن وہ اس سے بہتر کرکٹر ہیں، ان کا ون ڈے میں ایوریج 54 اور اسٹرائیک ریٹ 90 کا ہے۔سابق آسٹریلین کپتان نے بابر اعظم کو بہترین کلاس کا حامل بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں اور اس سیزن میں بابر ہی وہ بلے باز ہوں گے جن کی بیٹنگ پر میری نظریں سب سے زیادہ مرکوز ہوں گی، میں نے کئی آسٹریلین اور کیوی کرکٹر دیکھے ہیں لیکن بابر کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 21نومبر سے برسبین میں ہوگا اور بابر اعظم آسٹریلیا اے کے خلاف سہ روزہ پریکٹس میچ میں 157 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی فارم کا ثبوت دے چکے ہیں۔وہ 3 سال قبل آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے لیکن انہیں سابق دورے میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا خصوصاً وہ اکثر مواقع پر جوش ہیزل وْڈ کو وکٹ دے بیٹھے تھے۔اس موقع پر رکی پونٹنگ نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو ٹیسٹ میچوں میں بابر اعظم کی کامیابی کا گْر بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں نئی گیند سے دور رکھا جائے اور جب گیند پرانا ہو جائے گی تو وہ بہت موثر ثابت ہوں گے۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ پاکستان نے انہیں اس سے قبل تیسرے نمبر پر آزمایا لیکن یہ طریقہ کامیاب نہ ہو سکا لہٰذا میرا مشورہ ہوگا کہ انہیں آسٹریلیا میں نئی گیند سے دور رکھیں کیونکہ میرے خیال میں اسی طرح سے آپ ان کی بہترین کارکردگی حاصل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…