جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

معروف اداکارہ عائزہ خان کا ذاتی زندگی کے حوالے سے حیران کن انکشاف

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان ایک اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ماں ہونے کا فرض بھی باخوبی نبھاتی ہیں۔جہاں ان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے وہیں مداح انہیں اپنے گھر والوں کی دیکھ بھال کرنے کے انداز کو بھی سراہاتے ہیں۔رواں سال اداکارہ کے لیے کافی مصروف ثابت ہوا کیوں کہ وہ ٹیلی ویڑن اسکرینز پر کئی بڑے ڈراموں میں کام کرتی نظر آئیں۔اس وقت بھی ان کے دو ڈرامے

’میرے پاس تم ہو’ اور ‘تھوڑا سا حق‘ ٹی وی اسکرینز پر نشر کیے جارہے ہیں۔تاہم شوبز کے علاوہ بھی اداکارہ اپنی ذاتی زندگی میں کافی مصروف رہتی ہیں، جس کا انکشاف انہوں نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اس سال کے ختم ہونے سے قبل، میں ذاتی طور پر ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جس نے مجھے اتنا پیار دیا اور مجھے سراہا۔انہوں نے اپنی روز مرہ کی زندگی کی مصروفیات بتاتے ہوئے لکھا کہ ‘ایمانداری سے بتاؤں تو صبح 7 بجے اٹھنا، ہر روز لنچ باکس تیار کرنا، حورین کو اسکول چھوڑنا، واپس آکر ریان کو اٹھانا، اسے کھانا کھلانا، تیار کرنا اور پھر اپنی امی کے گھر چھوڑنا اور کبھی ان سے درخواست کرنا کے وہ میرے گھر آجائیں، پھر اپنے شوہر کے ساتھ ناشتہ کرلیں، پھر کام کے لیے گھر سے نکلنا، جب موقع ملے تب واپس گھر آنا ورنہ موبائل کے ذریعے بچوں پر پورے دن نظر رکھنا، پھر گھر واپس آکر کھانا کھلانا، نہلانا، اور رات میں شہزادی اور بیٹ مین کے نائٹ سوٹ کا انتخاب کرنا، حورین کی کہانیاں سننا، اور پھر اپنا میک اپ اتارنا، اپنے پسندیدہ انسان کے ساتھ ہر رات ڈنر ڈیٹ، پھر 3 بجے سونا اور پھر صبح 7 بجے اٹھنا، کیا یہ سب مینج کرنا مشکل ہے؟ ایمانداری سے کہوں تو ہاں کبھی کبھار ہے، لیکن مجھے مداحوں کا اتنا پیار ملا ہے کہ اس نے مجھے سوپر وومن بنادیا اور مجھے ایسا کام کرنے کی طاقت دی، تاکہ میں سب کو فخر محسوس کروا سکوں۔خیال رہے کہ عائزہ خان کی اداکار دانش سے 2014 میں شادی ہوئی تھی۔اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی، جبکہ ان کے ہاں بیٹا 2017 میں پیدا ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…