جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

”پلان اے“ کے بعد”پلان بی“ کا بھی ڈراپ سین، اب سڑکیں او ر شاہراہیں بند نہیں ہونگی بلکہ کیا ہوگا؟متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے تمام سڑکیں کھولنے کااعلان اور فوری آل پارٹیز کانفر نس بلانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اب سڑکیں او ر شاہراہیں بند نہیں ہونگی، ضلعی پر جلسے ہونگے،ایک دو روز میں جلسوں کا پلان سامنے آ جائیگا،نوازشریف کے بارے عدلیہ کے فیصلے پر عمران خان بوکھلا گئے، عمران خان قوم پر رحم کریں اور گھر جائیں،

حکومت پر دباؤ جاری رہے گا،(آج) بدھ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی غیر فنڈنگ کیس کو سننے کے لئے رہبر کمیٹی احتجاج کرے گی، اپوزیشن کے مشترکہ جلسے کئے جائیں گے۔ منگل کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کااجلاس کنوینر اکرم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں موجودہ صورتحال سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہاکہ کارکن رہبر کمیٹی کے کہنے پر تمام سڑکیں کھول دیں،سڑکیں اور شاہراہیں بند نہ کی جائیں بلکہ ضلعی سطح پر جلسے ہوں گے اور ایک دوروز میں جلسوں کا پلان سامنے آ جائیگا۔اکرم درانی نے کہاکہ رہبر کمیٹی کے تجویز ہے فوری اے پی سی بلائی جائے۔اکرم درانی نے کہاکہ رہبر کمیٹی نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی کو درست قرار دیا،نوازشریف کے بارے عدلیہ کے فیصلے پر عمران خان بوکھلا گئے،عمران خان قوم پر رحم کریں اور گھر جائیں۔اکرم درانی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو مشترکہ نامزدگی کی جائے گی،(آج) بدھ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی غیر فنڈنگ کیس کو سننے کے لئے رہبر کمیٹی احتجاج کرے گی۔انہوں نے بتایاکہ رہبر کمیٹی نے موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہویے حکومت پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کی مثال عمران خان کی تقریر ہے،ضلعی سطح پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائیگا، اپوزیشن کے مشترکہ جلسے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جو بھی فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی وہ ہمارا حتمی فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اے پی سی بلانے کا بھی فیصلہ رہبر کمیٹی نے کیا ہے،

تاریخ کا اعلان مولانا فضل الرحمان کریں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کو روازنہ کی بنیاد پر چلایا جائے۔انہوں نے کہاکہ نئے الیکشن فوج کی نگرانی کے بغیر کرائے جائیں، اکرم درانی نے کہاکہ اس وقت حکومت کی اتحادی بھی کہتے ہیں کہ اگلے چار ماہ میں کوئی وزیراعظم بننے کے لئے تیار نہیں ہوگا،واضح ہوگیا ہے کہ حکومت معاشی سمیت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ رہبر کمیٹی

کا ایک طویل اجلاس ہوا جس میں تمام سوالات و جوابات بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ باتوں میں فرق گھروں میں بھی آتا ہے البتہ ہم نو سیاسی جماعتیں ہیں بعض معاملات پر اختلاف ہوسکتا ہے،رہبر کمیٹی کے ممبران کنٹینرز پر مسلسل آتے رہے ہیں،اس وقت حکومت دیوار سے لگ چکی ہے، پلان بی کے بعد کسی اور پلان کی ضرورت نہیں رہے گی۔فرحت اللہ بابر نے کہاکہ ہم اکرم درانی سے مکمل اتفاق کرتے ہیں،چوہدری برادران سے مذاکرات کے حوالے سے بات کی جس پر درانی کی وضاحت پر مطمئن ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…