جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عوام ان سکیموںمیں ہرگز سرمایہ کاری نہ کریں ورنہ خود ذمے دار ہونگے، ایس ای سی پی نے خبر دار کردیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )نے عوام الناس کوبی ایچ آن لائن جاب،ایس ایم سی اور کارپوریٹ آٹوموبائلز پرائیویٹ لمیٹڈ میں سرمایہ کاری کرنے سے روکتے ہوئے کہاہے کہ جعلی سرمایہ کاری اور پانزئی سکیموں جن میں عوام کو پر کشش اور غیر حقیقی منافع کا لالچ دیا جائے ، میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں۔

ایس ای سی پی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ چند کمپنیاں ، جن میں میسرز بی ایچ آن لائن جاب ( ایس ایم سی –پرائیویٹ) لمیٹڈ، کارپوریٹ آٹو موبائلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور بیسٹ ڈے اینوویٹو سلوشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں، غیر قانونی اور مشکوک کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ایس ای سی پی کو ان کمپنیوں کے بارے میں متعدد شکایات بھی موصول ہوئیں ہیں۔ یہ کمپنیاں عوام کو کاروں ،موٹر سائیکلوں اور گھروں کی لیزنگ /فنانسنگ وغیرہ کی اسکیموں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ان کمپنیوں کی جانب سے یہ سرگرمیاں غیر قانونی اور ممنوع ہیں اور جو کہ کمپنیوں کے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ ایسی کمپنیاں مقامی اخبارات، سوشل میڈیا ،ویب سائٹس اور پمفلٹ کے ذریعے عوام کوجعلی سکیموں میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرتی ہیں۔ ایس ای سی پی نے ان تینوں کمپنیوں کو بند کرنے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ،ایس ای سی پی کو بی فور یو (B4U ) نامی ایک کمپنی کے متعلق بھی متعدد شکایات موصول ہوئیں ہیں۔ یہ کمپنی بھی مختلف سرمایہ کاری سکیموں کے نام پر عوام سے فنڈز اکٹھا کر رہی ہے جو کہ خلاف قانون ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی’’ بی فور یو‘‘ ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے جبکہ اس کی کاروباری سرگرمیاں بھی غیر قانونی ہیں۔

عوام الناس کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ایسی سکیموں سے گمراہ ہو کر اپنا قیمتی سرمایہ خطرہ سے دوچار نہ کریں۔ایس ای سی پی کی جانب سے یہ انتباہ ان تمام سٹیک ہولڈرز اور عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے جاری کیا جا رہا ہے جو کہ ان کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کسی کمپنی کی ایس ای سی پی سے رجسٹریشن کا قطعاً یہ مطلب نہیں ہوتا کہ یہ کمپنی عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز اکٹھا کر سکتی ہیں۔

سرمایہ کار کمپنیوں کو اپنے کاروبار کی رجسٹریشن کے علاوہ مخصوص سرمایہ کاری کی اسکیموں جیسے کہ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، میوچل فنڈز، رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ اسکیموں، زندگی بیمہ اور جنرل انشورنس ، مضاربہ کمپنیوں، لیزنگ کا کاروبار وغیرہ کے لئے ایس ای سی پی سے لائسنس کا اجراء￿ کیا جاتا ہے۔ مالیاتی کمپنیوں کے لائسنس کمپنی اور متعلقہ افراد کی باقاعدہ جانچ پڑتال اور متعلقہ قانون کی شرائط کو پوارا کرنے سے مشروط ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…