پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

کامیڈین نسیم وکی کا زاہد شاہ کی ’’اسٹیج ڈرامہ بچائو مہم‘‘ کی حمایت کا اعلان

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور / کراچی (آن لائن) اسٹیج ڈرامے کے معرو ف اداکار اور کامیڈی کے بادشاہ نسیم وکی نے رائٹر ڈائریکٹر و پروڈیوسر زاہد شاہ کی اسٹیج ڈرامہ بچائو مہم کی حمایت کا اعلان کردیا، زاہدشاہ کی مہم اسٹیج ڈرامہ کی بہتری اور فنکاروں کی بقا کے لیئے ہے، اسٹیج میری پہچان ہے اس کی ترقی اور بہتری کے لیئے محنت کرتے رہیں گے، جو لوگ اسٹیج ڈرامے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں وہ اسٹیج اور فنکاروں کے دشمن ہیں ،شوبز انڈسٹری میں

اسٹیج ڈرامے کا اہم کردار ہے اور ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے شوبز انڈسٹری کو با صلاحیت اور قابل فنکار ملتے ہیں ، ان خیالات کا اظہا را انہوں نے معروف رائٹر ، ڈائریکٹر و پروڈیوسر زاہد شاہ کی اسٹیج ڈرامہ بچائو مہم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا، نسیم وکی کا کہنا تھا کہ زاہد شاہ شوبز انڈسٹری اور اسٹیج ڈرامے کی دنیا کا بڑا نام ہیں جس نے اسٹیج کے حوالے سے ایسے ڈرامے دیئے ہیں جن کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا، ہم نے اسٹیج ڈراموں کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور کمرشل ڈراموں کو کبھی بھی تباہ نہیں ہونے دیں گے، زاہد شاہ اسٹیج ڈرامہ بچائو مہم تھیٹر کی بقاء کے لیئے کر رہے ہیں اور ان کی کوششوں میں ایک عام آرٹسٹ کی فلاح و بہبود کا راز چھپا ہوا ہے، جن لوگوں کو زاہد شاہ کے اس عمل سے پریشانی ہے وہ یقینی طور پر فنکاروں کے نام پر منافقین کا ٹولہ ہیں جو اسٹیج کو تباہ کر نے کی کوششیں کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں نے رائٹر ڈائئریکٹرو پروڈیوسر زاہد شاہ کے ساتھ میگا کاسٹ و بجٹ کا اسٹیج ڈرامہ امن کا چھکا کیا ، میگا بجٹ کا یہ ڈرامہ سال 2011میں بنایا گیا اور یہ اس وقت کی بات ہے جب امن و امان کے حوالے سے کراچی کے حالات بہت خراب تھے اور لوگ گھروں سے نکلنے سے ڈرتے تھے، ایسے موقع پر یہ میگا بجٹ ڈرامہ بنا کر زاہد شاہ نے یہ ثابت کیا کہ وہ اسٹیج سے محبت کرنے والا آدمی ہے اور اسٹیج کی بہتری کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا، اس لیئے ان کی اس مہم کے حوالے سے کراچی میں اسٹیج ڈراموں کے بحالی کے لیئے اس مہم کے لئے اگر مجھے کراچی بھی آنا پڑا تو میں ضرور آئوں گا اور زاہد شاہ کی ان کاوشوں اور کوششوں کے لیئے ان کا بھرپور ساتھ دیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی شہر میں اسٹیج ڈرامے کی ٹکٹ کی قیمت مناسب ہونی چایئے تاکہ شائقین کو خریدنے میں مشکل نہ ہو اور ڈرامے کا معیار بھی نہ گرے اور نہ ہی فنکار کی قدر میں کوئی کمی آئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…