منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

نوازشریف سے متعلق ٹویٹ پر محمد حفیظ کوسوشل میڈیا پر شدید تنقیدکا سامنا،سابق کپتان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)  محمد حفیظ نے  ٹوئٹر پر نواز شریف کی طبیعت سے متعلق ٹوئٹ کیا اور ملک میں علاج ومعالجے کی صورت حال پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے ردعمل میں سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹر پر لفظی گولہ باری شروع کردی۔محمد حفیظ نے ایک ویڈیو کے ذریعے ٹوئٹ کی وضاحت کی، ان کا کہنا تھا کہ میرے ٹوئٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا، میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے، تنقید کی وجہ یہی ہوسکتی ہے کہ یہاں

لٹریسی ریٹ کم ہے، اختلاف رائے کا احترام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میرے ٹوئٹ کا غلط مطلب لیا گیا جسے ٹوئٹ سمجھ نہ آیا وہ دوبارہ پڑھیں، نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، امید ہے نوازشریف صحت یاب ہوکر دوبارہ پاکستان آئیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں علاج معالجے کی مناسب سہولیات میسر نہیں ہے، میرا سوال ہے کیا 20 کروڑ پاکستانی بھی محفوظ نہیں؟ امید کرتا ہوں میرے سوال کے بعد طبی سہولتوں کو بہتر کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…