کراچی(نیوزڈیسک )سابق کپتان جاوید میانداد نے نوجوان کرکٹرز کی تربیت کیلئے اپنی خدمات پیش کردیں۔جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ مجھے مختلف ممالک سے بارہا کوچنگ کی پیشکش ہوئیں مگر انھیں قبول نہیں کیا کیونکہ میری زندگی پاکستان کرکٹ کے لیے وقف ہے،میں اپنے ملک کو ہی کچھ واپس لوٹانا چاہتا ہوں، پی سی بی کی پالیسیز سے لاکھ اختلافات کے باوجود میری خدمات پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے کسی بھی پوزیشن پر حاضر ہیں۔
جاوید میانداد نے کہا کہ اگر مجھے آئی سی سی کا صدر بننے کی پیشکش ہوتی تو فورا اسے ٹھکرا دیتا کیونکہ یہ ایک نمائشی عہدہ اور بغیر اختیارات کے کرکٹ میں بہتری نہیں لائی جاسکتی، میں سمجھتا ہوں کہ ظہیر عباس کو بھی یہ نمائشی عہدہ دلا کرضائع کردیا گیا ہے۔ جمعے کو اپنی 58 ویں سالگرہ منانے والے جاوید میانداد نے مزید کہا کہ بورڈ میں میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں لیکن میں پاکستان میں کرکٹ کا حشر ہاکی جیسا ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔
میاندادنے نوجوان کرکٹرکی تربیت کیلئے خدمات پیش کردیں
14
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں