جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ارب پتی ماڈل کایلی جینر کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی ماڈل و ٹی وی اسٹار 22 سالہ کایلی جینر کو تنگ اور ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ برینڈن سیبسٹین نامی شخص امریکی ماڈل کایلی جینر کے گھر میں بغیر اجازت داخل ہونے کے بعد

دروازے پر زور سے ہاتھ مارتا رہا جبکہ اس دوران چیخ و پکار کے ساتھ اس نے کایلی سے ملنے کا مطالبہ بھی کیا۔رپورٹس کے مطابق اس دوران کایلی اپنے گھر میں موجود نہیں تھی، تاہم گھر میں موجود سیکیورٹی نے فوری طور پر پولیس بلائی جس کے بعد اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔تفشیش کے بعد برینڈن سیبسٹین کے پاس سے شیشے کا ایک پائپ بھی برآمد ہوا۔بعدازاں ماڈل کی جانب سے درج کردہ شکایت کے بعد برینڈن سیبسٹین کو ایک سال جیل کی سزا سنائی گئی، اس کے علاوہ اسے کایلی جینر اور ان کی گاڑی سے 100 گز کی دوری پر رہنے کا بھی حکم دیا گیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ماڈل اس واقعے کے بعد بیحد خوفزدہ ہیں، جو اپنی اور اپنی ایک سالہ بیٹی اسٹورمی کی سیکیورٹی کے لیے کافی پریشان ہیں۔کایلی جینر امریکی ماڈل کنڈیل جینر کی بڑی بہن ہیں، وہ اپنے منفرد فیشن اور ماڈلنگ انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں، دنیا بھر کی کم عمر اور نوجوان لڑکیاں ان کے فیشن کو کاپی کرتی ہیں۔کایلی جینر امریکا کی اداکار فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، کایلی جینر کی سالانہ کمائی 17 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے یعنی وہ سالانہ پاکستانی 25 ارب روپے کے قریب کماتی ہیں۔کایلی جینر نہ صرف فیشن کی وجہ سے دنیا بھر کی نوجوان لڑکیوں میں معروف ہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر وہ سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…