اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

گورنر اسٹیٹ بینک نے 10ہزارڈالرتک ایڈوانس ادائیگی پر عائدپابندی ختم کردی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن پی سی ڈی ایم ای کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ڈالر کی ایڈوانس ادائیگی پر عائدپابندی ختم کردی ہے جس کے بعد درآمدکنندگان10ہزار ڈالر تک بینکوں سے ایڈوانس ادائیگی کراسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے 2018میں ایڈوانس ادائیگی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے دو روز قبل پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین وسابق ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والا کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کمرشل امپورٹرزکو ایل سی کھولنے یا بینک کنٹریکٹ کے لیے 10ہزار ڈالر ایڈوانس ادائیگی پر عائدپابندی ہٹانے سے درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین آصف ابراہیم،سابق چیئرمین ہارون اگر،عارف بالاگام والاودیگر شامل تھے۔ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا تھاکہ ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے جلد ہی معاشی طور پر بہتری دیکھنے میں آئے گی۔آئی ایم ایف کے اہداف سے بڑھ کر کام کیا جو کہ بہتری کے مثبت اشارے ہیں۔ کرنسی کے اتارچڑھا کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ کرنسی کا اتار چڑھا مارکیٹ پر منحصر ہے جو اس کی قدر کو سیٹل کرتی ہے تاہم مرکزی بینک بہت زیادہ اتار چڑھا کی نگرانی ضرور کرتا ہے تاکہ مصنوعی تیزی کو روکا جاسکے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ ٹیکس اداکرنے والوں کی تعداد میں اضافے سے ہی چیزیں بہتر ہوں گی جبکہ معیشت کو دستاویزی شکل دے کر اقتصادی سرگرمیوں کو زیادہ اچھے طریقے سے فروغ دیاجاسکتا ہے نیز ایس ایم ایز کو سہولتیں دینے سے بھی معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔پی سی ڈی ایم اے کے چیئر مین وسابق ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والا نے گورنر اسٹیٹ بینک کو کمرشل امپورٹرز کو درپیش مسائل کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھاکہ

ایل سی کھولنے اور بینک کنٹریکٹ کے لیے ایڈوانس 10ہزار ڈالر بھیجنے پر پابندی عائد ہونے سے کمرشل امپورٹرز کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے جس کی دوبارہ اجازت دی جائے۔انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک سے کرنسی کے اتار چڑھا،معیشت کی موجودہ صورتحال اور شرح سود کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کو سود مند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان جلد خسارے سے باہر نکل کر سرپلس میں آجائے گا جس سے مجموعی طور پر مثبت نتائج برآمدہوں گے۔انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک کو پی سی ڈی ایم اے کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا جبکہ وفد نے گورنرا سٹیٹ بینک سے ملاقات کو خوش آئند اور اطمینان بخش بھی قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…