منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف پاکستان نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ ۔۔۔!!! حکومت مریم نواز کی بیرون ملک روانگی پر بھی مشروط رضامند ہوگئی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی بیرون ملک روانگی پر مشروط رضا مندی ظاہر کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی جا رہی ہے اور نہ ہی ڈھیل دی جارہی ہے۔

عمران خان اس قسم کے آدمی نہیں کہ کسی کوڈیل یا ڈھیل دیں، انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی جا رہی ہے کیونکہ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے اور پاکستان میں ان کا علاج ممکن نہیں لہٰذا نواز شریف کو صرف علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے، وہ علاج کے بعد وطن واپس ضرور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے والد، بیوی اور بھائی کی قبریں پاکستان میں ہیں اس لیے وہ پاکستان نہیں چھوڑسکتے جب کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کابینہ میں کوئی اختلاف نہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ مریم نواز بیمار ہوئیں تو ان کو بھی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت مل سکتی ہے تاہم اس وقت وہ صحتمند ہیں اور انہیں کوئی سنجیدہ نوعیت کی بیماری نہیں اور بیماری کے بغیر ان کو باہر نہیں جانے دیں گے، وہ ٹھیک ہیں، اللہ انہیں صحت یاب رکھے۔آزادی مارچ سے متعلق اعجاز شاہ نے کہا کہ حکومت یہ پانچ سال اور اگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی اور مولانا فضل الرحمان کو اتنی سہولتیں دے رہے ہیں کہ ان کا دل اسلام آباد میں لگ گیا ہے، وہ جلد جانیوالے نہیں ہیں، ہم انہیں اتنا پیار دے رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ بھول جائیں گے۔وزیر داخلہ نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں، ہم اسے کم کرنے اور گورننس ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…