منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نےشادی کا اعلان کر دیا لڑکا کون ہے اور اس کا تعلق کہاں سے ہے؟ جانئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک سے شہر ت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے شادی کیلئے لڑکا ڈھونڈ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کافی لوگ ہیں جو مجھے شادی کے پیغامات بھجواتے رہتے ہیں لیکن شادی کا معاملہ والدین پر چھوڑ رکھا ہے جہاں وہ چاہیں گے وہیں میں شادی کروں گی ۔ مستقبل کے جیون ساتھی کے بارے میں بتاتے ہوئے

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق ملتان سے ہے جس سے وہ بہت جلد شادی کر لیں گی ۔ٹک ٹاک سٹار کا مزید کہنا تھا کہ امیر ہونا کوئی بڑی بات نہیں ، دولت تو آنی جانی چیز ہے ۔ انسان کو جو بھی ملتا ہے وہ اس کے مقدر سے ملتا ہے ۔ ہر شخص کو دولت کی نگاہ سے نہیں بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ اس کا دل کیسا ہے اوراخلاق کیسے ہیں ۔ اللہ پاک کسی کو دولت دے کر آزماتا ہے اور کسی سے لے کر آزماتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بہت فضول خرچ ہوں ماہانہ خرچہ تقریباً لاکھوں میں ہوتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ، ہر شخص کو میانہ روی کیساتھ زندگی گزارنی چاہیے ۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرا گھرانہ بہت مذہبی ہے اور وہ بالکل پسند نہیں کرتے کہ میں ایسی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کروں ، میں بعض ٹائم ویڈیو بنانے کے بعد رو بھی پڑتی ہوں کہ اس پر میرے گھر والوں کا کیا ری ایکشن آئے گا ۔ میری فیملی کہتی ہے کہ یہ غلط کام ہے اس سے انسان کو گناہ ملتا ہے ۔ مجرم ہو، اللہ کو کیا جواب دو گی ، مرنا بھی ہے زیادہ تر مجھے گھر والون سے یہی لیکچر سننے کو ملتا ہے ۔ٹک ٹاک سٹار صندل شاہ کہناتھا کہ یہ بہت جلد شادی کرنے والی ہیں جس کا تعلق ملتان سے ہےجس کے جواب میں حریم شاہ نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے نیم رضا مندی کا اظہار کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…