منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

 ملک کو چلانے کے سلیقے جاننے والے کو جیل اور نااہل لوگوں کو مسلط کر دیا ہے،مولانا فضل الرحمن  شدید مشتعل، بڑا اعلان کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)  جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کے سلیقے جاننے والے کو جیل اور نااہل لوگوں کو مسلط کر دیا ہے، نااہلوں کو حکومت عطا کردی گئی ہے تو ملک کیسے چلے گا؟، آصف علی زر داری کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے دعا گو ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میری دعائیں آصف علی زرداری کے لیے ہیں،اللہ تعالیٰ ان کو صحت عطا فرمائے،یہ اس وقت ملک کی ٹاپ لیڈر شپ ہے اور انتہائی قابل احترام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ جو رویہ روا رکھا ہوا ہے وہ انتہائی گرا ہوا کردار ہے جو اس وقت حکومت کے ایوانوں سے قوم کے سامنے آرہا ہے،جو ملک چلانے کے سلیقے جانتا ہے ان کو جیل میں ڈال دیا گیا جو نااہل ہیں انہیں مسلط کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ نااہلوں کو حکومت عطا کردی گئی ہے تو ملک کیسے چلے گا؟،اس وقت ملک پر قابض افراد پتھر دل لوگ ہیں جو سیاسی قیادت پر جبر روا رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جن سیاست دانوں کی عمر 70 سال سے بھی تجاوز کرچکی لیکن وہ استقامت کا مظاہرہ کررہے ہیں،بنیادی طور پر سیاسی قیادت کی گرفتاری ناجائز عمل ہے،حکمران خود اتنے بڑے چور اور کرپٹ ہیں کہ 60 درخواستیں مختلف عدالتوں میں دائر کرچکے۔ انہوں نے کہاکہ انکی 60 کی 60 درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں اس کے باوجود الیکشن کمیشن ان کے خلاف فیصلہ نہیں کرپا رہا،دوسری جانب سینئر سیاستدانوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور پیش کیا جاتا ہے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کے سلیقے جاننے والے کو جیل اور نااہل لوگوں کو مسلط کر دیا ہے، نااہلوں کو حکومت عطا کردی گئی ہے تو ملک کیسے چلے گا؟، آصف علی زر داری کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…