منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

موجودہ حکومت نے صرف ایک سال میں کتنے ہزارارب کاقرضہ لیا؟حیرت انگیز انکشاف،قرضوں کی انکوائری کا مطالبہ کردیاگیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہاہے کہ قرضوں پر بنائی جانے والی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کوئی خورد برد نہیں ہوئی، وزیر اعظم جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگیں،موجودہ حکومت نے دس ہزار 335ارب قرضہ لیا،حکومت کے لئے گئے قرضوں کی انکوائری ہو نی چاہیے،حکومت ایک ادوار کا دوسرے ادوار سے موازنہ کرنے کی بجائے ایک ایک سال کا موازنہ کررہی ہے،جھوٹ کی بنیاد پر مزید غلط فیصلے نہ کیے جائیں۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہاکہ بجلی کی قیمت مستقل بڑھ رہی اس کا اثر صنعتوں پر پڑھ رہا ہے،میر ی اس حکومت سے استدعا ہے کہ آپ نے بہت جھوٹ بول لیا،لوگوں اور پارلیمنٹ کے سامنے سچ رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ اس غریب دشمن حکومت نے 21 کروڑ پاکستانیوں کو اپنی نالائقی کی وجہ سے عوام کو مہنگائی بیروزگاری کی سولی پر لٹکا دیا ہے،یہاں سے چند کلو میٹر دور پاکستانی احتجاج کرر ہے ہیں،ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ایوان کے ذریعے معاشی پالیسی کی خرابیوں کو سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان 30 ہزار ارب کی گردان الاپتے نہیں تھکتے تھے،وزیراعظم کی قرضوں پر بنائی جانے والی کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے،رپورٹ میں ثابت ہوگیا کہ قرضوں میں کوئی خوردبرد نہیں ہوئی،وزیراعظم جھوٹ پر قوم سے معافی مانگیں،اس حکومت نے 10 ہزار 335 ارب کا قرضہ لیا ہے،اس حکومت کے لیئے گئے قرضے کی انکوائری ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ تمام تر شماریاتی ردوبدل کے باوجود مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،عوام کس کے ہاتھ پر خون تلاش کریں۔ انہوں نے کہاکہ پیاز کی قیمت 29 سے 76 روپے تک پہنچ گئی،گیس کی قیمت 128 سے 246 تک گئی،کیا کسی بھی ادارے کا بجٹ خسارا کم ہو، پچھلے 9 ماہ سے پاکستان کی صنعتیں پیچھے کی طرف جارہی ہیں،حکومت کو تیسرے مہینے میں ہی آئی ایم ایف کو ٹیکس گھٹانے کی درخواست دینی پڑگئی،

اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ نے حکومت کی کارکردگی کا کٹھہ چھٹہ کھول دیا ہے،حکومت عوام کے سامنے حقیقت رکھے۔ زبیر عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو فیکٹ اینڈ فیگر دئیے جا رہے ہیں وہ سلیکٹو ہیں،فیکٹ اینڈ فیگر کا موازنہ کیا جاتا ہے کہ پہلے کیا تھے اور اب کیا ہیں،سٹیٹ بنک کہہ رہا ہے کہ امپورٹ اتنی کم ہوگئی ہے کہ ملک کا گلا گونٹ دیا گیا ہے،ٹیکس کے حوالے سے اتنے دعوے کیے گئے،ہم نے ٹیکس ڈبل کیا تھا انہوں نے پہلے سال ہی ٹیکس کئی گنا کم اکھٹا کیا،

ایسے بتایا جا رہا ہے جیسے معیشت کو ٹرن آؤٹ کر دیا ہے،سٹاک مارکیٹ میں بھی سلیکٹو قسم کا موازنہ کیا جاتا ہے،ایک مہینے کی کوئی کارکردگی نہیں ہوتی کارکردگی سالوں کی ہوتی ہے،حکومت ایک ادوار کا دوسرے ادوار سے موازنہ کرنے کی بجائے ایک ایک سال کا موازنہ کررہی ہے،حکومت کرنٹ اکاؤنٹ ڈفیسٹ کم کرنے کو اپنی کامیابی بتا رہی ہے،اس دور حکومت میں بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے،پچھلے سال کم ٹیکس اکٹھا ہوا ٹیکس میں 165ملین کی کمی ہوئی،سٹاک مارکیٹ میں 42 سے 35 ہزار کا انڈیکس کم ہوا،اس حکومت میں فارن ڈائریکٹ نوسمنٹ بالکل منفی میں جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی سے لے کر پورے ملک میں عوام مہنگائی میں ڈوب گئی ہے،پاکستان کے لوگ بھوکے سو رہے ہیں،عواب بجلی کا بل دیں یا بچوں کو روٹی کھلائیں،آٹا کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ بجلی اور گیس کی قیمت بڑھا کر ٹیکس اکھٹا کیا جا رہا ہے،جب چینی کی قیمت گر رہی ہے تو اس کی قیمت کیو بڑھائی جا رہی ہے،عام آدمی پر بوجھ پڑھ رہا ہے تو حکومت اس کو کیوں نہیں دیکھ رہی ہے،کیا عام آدمی کے مسائل حکومت کی ترجیح نہیں،حکومت ہمیں حقیقت بتائے جھوٹ کی بنیاد پر آگے نہیں بڑھ سکتی،ملک اس وقت درست سمت نہیں جا رہا،کہیں جھوٹ کی بنیاد پر مزید غلط فیصلے نہ کیے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…