جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

انتہائی افسوسناک واقعات،14افراد جان کی بازی ہا رگئے ،ملکی فضا سوگوار ہوگئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوسعیدآباد(این این آئی)قومی شاہراہ پر دومختلف ٹریفک حادثات میں14افرادجاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں اور لاشوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوسعیدآباد کے قریب نیشنل ہائی وے باروچا باغ اسٹاپ پر گوٹھ پیر بخش کھوسو کے

مزدور رکشہ پر معمول کام کیلئے جارہے تھے کہ نوابشاہ سے کراچی آنے والی مسافربلوچ کوچ اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے بدقسمت رکشے پر چڑھ گئی۔جس کے نتیجے میں 8افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5افراد اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے۔خوفناک حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نیوسعیدآباد پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں کو نیوسعیدآباد اسپتال جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا،جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے ۔پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر نیوسعیدآباد کے قریب پیش آیا، قومی شاہراہ کاایک ٹریک ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے لیا جبکے ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی گوٹھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔مکینوں کا کہناہے کہ موٹروے پولیس کے غیر فعال ہونے سے مٹیاری ضلع بھر میں حادثات معمول بن گئے ہیں۔ دوسری جانب خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں مسافر کوچ ڈرائیورموقع پرہی طاہرجاں بحق جبکہ17مسافر زخمی ہوگئے، مسافر کوچ کراچی سے سوات جارہی تھی۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ڈرائیور اور تمام زخمی مسافروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…