اسلام آباد(آن لائن)حکومت اور دھرنا پارٹی کے مابین90 فیصد معاملات طے پاگئے،کل نماز جمعہ پڑھانے کے بعددھرنا ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔معتبر ذرائع کے مطابق حکومت سے طے پایا ہے کہ الیکشن میں فوج کی تعیناتی حالات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا،وزیر اعظم کے استعفیٰ کا معاملہ الیکشن کمیٹی کے
سپرد کر دیا جائے گا،اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے،دھرنا ختم ہونے پر کوئی تضحیک آمیز بیان نہ دینے سمیت دیگر ایشوز پر اتفاق ہو گیا۔معتبر ذرائع کے مطابق چودھری برادران کے ساتھ بات چیت کافی حد تک فائنل ہو چکی ہے تاہم کچھ وزرا ء کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا تھا۔