ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہبازشریف فارغ،نوازشریف اور مریم نواز کی بیرون ملک روانگی ،ن لیگ کاسربراہ اب کون ہوگا؟ایسا فیصلہ کرلیاگیا کہ کسی کے گمان میں بھی نہ ہوگا، ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) شہبازشریف فارغ،نوازشریف اور مریم نواز کی بیرون ملک روانگی ، پارٹی سربراہ اب کون ہوگا؟ایسا فیصلہ کرلیاگیا کہ کسی کے گمان میں بھی نہ ہوگا، ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی، تفصیلات کے مطابق صحافی چوہدری غلام حسین نے ن لیگ کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے

کہ نوازشریف اور مریم نواز نے پاکستان سے باہر جانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور دس دن کے اندر اندر دونوں ملک سے باہر چلے جائیںگے تاہم اس کے باوجود بھی شہبازشریف کو پارٹی کا سربراہ نہیں بنایاجائے گا کیونکہ نوازشریف نہیں چاہتے کہ شہبازشریف یا حمزہ شہباز کے پاس پارٹی قیادت ہو اس لئے انہیں نے شاہد خاقان عباسی کو پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں ، نوازشریف کی خواہش ہے کہ جب وہ ملک سے باہر چلے جائیں تو پھر بھی پارٹی ان کے اپنے ہی بندے کے کنٹرول میں رہے ،وہ اس سلسلے میں شہبازشریف پر اعتماد نہیں کررہے ، اس سے قبل بھی شہبازشریف اور نواز شریف کے اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں یہاں تک کہ جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں بھی شہبازشریف خود تو ایک طرف ہوگئے تھے اور سارا ملبہ مریم نواز پر ڈال دیاتھا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ملک ویڈیو کے معاملے پر جب شہبازشریف نے مریم نواز کاساتھ نہ دیا تو نوازشریف شدید برہم ہوئے تھے جبکہ اس مسئلے پر حمزہ شہباز اور مریم نواز میں بھی تلخی ہوئی تھی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر کھانے کی میز پر مریم نواز اور حمزہ شہبازمیں شدید تلخ کلامی بھی ہوئی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…