لاہور (آن لائن) میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کیلئے جینٹک ٹیسٹ تجویز کر دیا، ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے جرمنی بجھوائے جاتے تاہم یہ ہی ٹیسٹ پاکستان میں رہتے ہوئے بھی کروایا جا سکتاہے۔سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پیچیدہ بیماریوں کے پیش نظر میڈیکل بورڈ نے تشخیص کیلئے جینٹک ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا جنیٹک ٹیسٹ اگر کروانے کی ضرورت
پڑی تو پاکستان میں رہتے ہوئے بھی کروایا جا سکتا ہے۔لاہور چلڈرن ہسپتال کے ذریعے سرکاری طور پر سال میں دو دفعہ جنیٹک ٹیسٹ کروانے کے لیے نمونے جرمنی بھجوائے جاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پرائیویٹ طور پر ٹیسٹ کروایا جائے تو نمونے بھجوانے کے 7 دن میں ٹیسٹ رپورٹ موصول ہو جاتی ہے۔جنیٹک ٹیسٹ ہول جینوم سیکو ئینسنگ whole genome sequencing ٹیسٹ ہے جس کے لیے خون کے نمونے جرمنی بھجوائے جاتے ہیں۔