ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا وزیر اعظم کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہار،ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، عمران خان نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت منتخب ہے، سلیکٹڈ کا الزام احمقانہ ہے،عوام کے ووٹ سے آئے ہیں کسی کی چھتری لے کر نہیں،کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے، پارلیمنٹ کو مضبوط بنائینگے،وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو مدینہ کی ریاست کی طرز پر اسلامی، فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پیرکو پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ منظور کر دہ قرار داد میں کہاگیاکہ ہم، حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں، موجودہ حکومت پر اور وزیرِ اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت کی تاریخی اصلاحات ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم متفقہ طور پر وزیرِ اعظم  اور حکومت کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پارلیمنٹ کو جمہوری اقدار کے مطابق بدستور فعال رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا کردار اہم تھا اور ہم اس پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو درپیش معاشی، سفارتی، انتظامی اور دیگر چیلنجز سے نبردآزماء ہونے کیلئے وزیرِ اعظم  اور حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا جاتا ہے۔  انشاء اللہ،  وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو مدینہ کی ریاست کی طرز پر اسلامی، فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کی قرارداد میں کہاگیاکہ عوام کے ووٹ سے آئے ہیں،کسی کی چھتری لیکرنہیں آئے،منتخب حکومت ہے،سلیکٹڈ کاالزام احمقانہ ہے۔ قرارداد میں کہاگیاکہ پارلیمنٹ کومضبوط بنائیں گے،

کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ پارلیمانی پارٹی کی قرارداد میں کہاگیاکہ فوج ہمیشہ منتخب حکومت کیساتھ کھڑی ہوتی ہے،فوج غیرجانبدارادارہ ہے۔قراردا د میں کہاگیاکہ مذاکراتی کمیٹی پرمکمل اعتمادہے،اپوزیشن کے کسی بھی غیرجمہوری اورغیر قانونی اقدام کومستردکرتے ہیں۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ اپوزیشن سمیت تمام پاکستانیوں کی جان و مال کی حفاظت کروں، اپوزیشن ملک میں انتشار چاہتی ہے لیکن ہم صبروتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں، ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…